سہ ملکی سیریز:آخری میچ اور فائنل کی تاریخ میں تبدیلی
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
کراچی:پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان سہ ملکی سیریز کے آخری میچ اور فائنل کی تاریخ میں رد و بدل کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نئے شیڈول کے مطابق، آخری میچ 13 فروری کو ہوگا جبکہ فائنل 15 فروری کو کھیلا جائے گا۔ پہلے یہ مقابلے 12 اور 14 فروری کو ہونے تھے۔ سیریز کا مقصد 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے تیاری ہے۔
پی سی بی کے ترجمان کے مطابق کراچی میں مقابلوں کی تاریخوں میں تبدیلی زیر غور تھی، تاہم ابھی تک حتمی فیصلہ متوقع ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: جنوری کے آخری ہفتے درجۂ حرارت سنگل ڈیجٹ ہونے کا امکان
— فائل فوٹوموسمیاتی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ جنوری کے آخری ہفتے کے دوران کراچی میں درجۂ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جا سکتا ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج سے ملک پر اثر انداز ہو سکتا ہے جبکہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 23 جنوری تک ملک پر اثرانداز رہ سکتا ہے۔
کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں 24 جنوری سے سردی کی لہر اثر انداز ہو سکتی ہے۔
کراچی: سردی بڑھ گئی، رات میں ’سنگل ڈیجٹ‘ درجۂ حرارت ریکارڈملک بھر کی طرح کراچی میں بھی سردی بڑھ گئی ہے، جناح ٹرمینل اور اطراف کے علاقوں میں گزشتہ رات کا کم سے کم درجۂ حرارت سنگل ڈیجٹ میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ملک کے مختلف مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے ۔
21 سے 23 جنوری کے دوران سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ اور دیگر مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے ۔