زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 7.3 کروڑ ڈالر اضافے سے 16.45 ارب ڈالر ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
کراچی : اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ہفتہ وار بنیادوں پر 3 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق اعدادوشمار کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر 11.69 ارب ڈالر سے بڑھ کر 11.72 ارب ڈالر پر پہنچ گئے۔
کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 4.2 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ ذخائر 4.
اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ملکی مجموعی ذخائر 7.3 کروڑ ڈالر اضافے سے 16.45 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: زرمبادلہ کے کروڑ ڈالر ارب ڈالر کے ذخائر
پڑھیں:
گزشتہ ماہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے، گورنر سٹیٹ بینک کا اعتراف
گزشتہ ماہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے، گورنر سٹیٹ بینک کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز
کراچی: گورنر سٹیٹ بینک نے اعتراف کیا کہ گزشتہ ماہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے۔
گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی پچھلے ماہ 0.7 فیصد تھی، حکومت معاشی استحکام کیلئے کوشاں ہے، ترسیلات زر میں اضافہ ہورہا ہے، 26ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں ہیں۔
جمیل احمد نے کہا کہ 16ارب ڈالر رول اوور یا ری فنانس ہوں گے، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کا فرق بھی کم ہو چکا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ کو سرپلس رکھنے میں کامیاب ہیں، 2022ء میں جس صورتحال کا سامنا کیا اسے بھول نہیں سکتے۔
گورنر سٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی تیزی سے بڑھ رہی تھی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 17 اعشاریہ 5 ارب ڈالر تک بڑھ گیا تھا، زرمبادلہ ذخائر 14 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گے۔