کراچی:

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ 

اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق  اعدادوشمار جاری کردیے جن کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر 11.69 ارب ڈالر سے بڑھ کر 11.72 ارب ڈالر پر پہنچ گئے۔ 

کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 4.2 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ ذخائر 4.

72 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ملکی مجموعی ذخائر 7.3 کروڑ ڈالر اضافے سے 16.45 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: زرمبادلہ کے اسٹیٹ بینک ارب ڈالر کے ذخائر

پڑھیں:

سونے ایک ہی دن میں 10 ہزار روپے مہنگا ہو گیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف میں 90 روز کی معطلی کے اعلان کے بعد سونے کی قیمتوں کو پَر لگ گئے۔صرافہ مارکیٹوں کے مطابق پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 10 ہزار روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 8573 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 90 ہزار 466 روپے ہوگئی۔

تاریخ میں پہلی بار پاکستان میں ایک دن میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے اور عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت میں 100 ڈالر اضافہ دیکھا گیا۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 100 ڈالر بڑھ کر 3218 ڈالر پر جا پہنچی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 78 ڈالر اضافہ ہوا تھا جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 668 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اشتہار

متعلقہ مضامین

  • اسٹیٹ بینک ڈی سینٹرلائزاڈ کرنسی کے حق میں نہیں، شہباز رانا
  • اقوام متحدہ کی انسانی امداد کے ادارے کا پاکستان سمیت 60 سے زائد ممالک میں عملے میں 20فیصد کمی کا اعلان
  • پاکستانی مصنوعات کی دھوم؛ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ملکی برآمدات میں اضافہ
  • سونے کے نرخ میں تاریخ ساز اضافہ، قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
  • ٹیرف فیصلے کے بعد ایلون مسک نے سب سے زیادہ رقم کمائی
  • سونے ایک ہی دن میں 10 ہزار روپے مہنگا ہو گیا
  • پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قدر میں کمی
  • انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی
  • نیویارک میں 311سال پرانا وائلن ایک کروڑ 13 لاکھ ڈالر میں فروخت
  • پی ایس ایل بمقابلہ آئی پی ایل؛ انعامی رقم کی تفصیلات نے ہوش اُڑا دیے