رانا صاحب آئیں آپکو کے پی میں لوگوں کے گھروں میں لے کر جاتے ہیں، شیخ وقاص
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
وزراء نے پریس کانفرس کی، کچھ باتیں حیران کن تھیں، شیخ وقاص - فوٹو: فائل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ آخری فورم تک جائیں گے کسی مطالبے سے دست بردار نہیں ہوئے۔ رانا ثناءاللّٰہ صاحب آپ آئیں آپ کو کے پی میں لوگوں کے گھروں میں لے کر جاتے ہیں۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص کا کہنا تھا کہ آج مذاکرات کی تیسری نشست میں تحریری مطالبات حکومت کو دے دیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزراء نے پریس کانفرس کی، کچھ باتیں حیران کن تھیں۔ آپ کی آج کی پریس کانفرس سے اندازہ ہوگیا ہے کہ آپ کس قسم کے جواب دینا چاہتے ہیں۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ آج اپوزیشن نے الیکشن کے حوالے سے کوئی مطالبہ نہیں کیا۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ آپ پی ٹی آئی کو اور ایم این ایز و ایم پی ایز کو توڑ نہیں سکے، پی ٹی آئی ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹی، کمیشن کا مطالبہ ناحق نہیں، ہم انصاف چاہتے ہیں، آخری دروازہ بھی کھٹکھٹائیں گے۔ 9 مئی اور 26 نومبر واقعات سے متعلق کمیشن اور قیدیوں کی رہائی ترجیحی مطالبات ہیں۔
پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ یہ کیسی حکومت ہے جو 13 لاشوں کی تصدیق نہیں کرسکتی، جنازے بھی نظر نہیں آئے۔ گرفتاری کے ڈر سے لوگ چھپ رہے تھے تو ایسی صورت میں پوسٹ مارٹم کیسے ہوتا؟
عرفان صدیقی نے کہا کہ بڑی بدقسمتی کی بات ہے کہ ملکی سلامتی کے معاملے پر سیاست کی گئی،
انکا کہنا تھا کہ رانا ثناءاللّٰہ صاحب آپ آئیں آپ کو کے پی میں لوگوں کے گھروں میں لے کر جاتے ہیں۔
شیخ وقاص نے کہا کہ مذاکرات شروع ہوئے تو بانی پی ٹی آئی کی فیملی کے خلاف پروپگنڈا شروع کردیا گیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاست دان کو جب عوام مسترد کرتے ہیں تو غیبی امداد کی جانب دیکھتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
اسلام آباد و گردونواح موسلادھار بارش اور شدید ژالہ باری، گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے
اسلام آباد و گردونواح میں موسلا دھار بارش اور شدید ژالہ باری ہوئی ہے، جس میں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، اس کے علاوہ گھروں میں کھڑکیوں کے شیشوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام اباد بارش ژالہ باری گاڑیوں کے شیشے گھروں میں نقصان نقصان وی نیوز