پاکستان کا تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او 1 کل خلا میں بھیجا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
تصویر سوشل میڈیا۔
پاکستان کاتیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او 1 کل خلا میں بھیجا جائے گا۔
کراچی سے ترجمان سپارکو کے مطابق سیٹلائٹ، چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچنگ سینٹر سے خلا میں بھیجا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق پاکستان کا مقامی سیٹلائٹ ای او 1 خلائی ترقی میں ایک اہم قدم ہے۔ یہ سیٹلائٹ ڈیزاسٹر ریسپانس، زراعت اور شہری منصوبہ بندی میں مدد کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ترجمان سپارکو کے مطابق فوڈ سیکیورٹی اور واٹر منیجمنٹ کی مدد کیلئے بھی سیٹلائٹ استعمال میں لایا جائے گا۔ سیٹلائٹ ملک بھر میں قدرتی وسائل کی نگرانی میں اضافہ کرے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جائے گا
پڑھیں:
پاکستان کا پہلا مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ آج خلا میں روانہ ہوگا
کراچی : پاکستان کا قومی خلائی ادارہ اسپارکو آج اپنا پہلا مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ (ای او-1) خلا میں بھیجے گا۔ یہ سیٹلائٹ چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے روانہ کیا جائے گا، اور اس کی لانچنگ کی تقریب کراچی میں اسپارکو کمپلیکس میں منعقد ہوگی۔ اس دوران پاکستانی عوام سیٹلائٹ کے خلا میں جانے کے مناظر براہ راست دیکھ سکیں گے۔
یہ سیٹلائٹ مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جیسے ماحولیاتی نگرانی، زراعت، دفاع اور دیگر نگرانی کے کام۔ اسپارکو نے اپنے بیان میں کہا کہ ای او-1 مشن پاکستان کی خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی میں پیش رفت کی نمائندگی کرتا ہے، اور یہ مقامی سطح پر تیار کردہ سیٹلائٹ پاکستان کے خلائی ٹیکنالوجی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔