پاراچنار جانیوالے قافلے پر پھر حملہ، ایک جوان شہید، جواب میں6 دہشت گرد مارے گئے
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
ڈی آئی خان:پاراچنار جانے والے قافلے پر لوئر کرم کے علاقے بگن میں دہشت گردوں نے ایک بار پھر حملہ کردیا، جس میں ایک سیکورٹی اہلکار شہید اور 4زخمی ہوگئے۔
حملے کے دوران جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے اور 10 زخمی ہوئے ہیں۔
یہ قافلہ 35 گاڑیوں پر مشتمل تھا اور پاراچنار کی جانب گامزن تھا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے اچانک فائرنگ کی، جس سے قافلے کو رکنا پڑا۔ سیکورٹی اہلکاروں کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق فائرنگ سے قافلے کی 3گاڑیوں کو نقصان پہنچا جب کہ دیگر گاڑیاں واپس ٹل روانہ کردی گئیں۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جب کہ اعلیٰ افسران موقع پر موجود ہیں۔
واضح رہے کہ کرم جانے والا یہ تیسرا قافلہ تھا۔ اس سے پہلے 2قافلے جاچکے ہیں، تاہم آج جانے والے تیسرے قافلےکو حملے کا ہدف بنایا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹل پاراچنار روڈ کیلئے کے پی حکومت کی ملک بھر سے 158 پولیس اہلکار بھرتی کرنے کی اجازت
—فائل فوٹوخیبر پختون خوا میں ٹل پاراچنار روڈ کو محفوظ بنانے کے لیے قائم اسپیشل پروٹیکشن فورس میں 492 اہلکاروں کو بھرتی کر لیا گیا ہے۔
ٹل پاراچنار روڈ کو محفوظ بنانے کے لیے اسپیشل پروٹیکشن فورس میں پہلے بھرتی کے لیے صرف خیبر پختون خوا کے لوگ اہل تھے، پہلے کی گئی بھرتی کے عمل میں 158 اسامیاں خالی رہ گئی تھیں، جن میں 128 ہیڈ کانسٹیبلز اور 30 کانسٹیبلز کی نشستیں تھیں۔
ٹل پاراچنار شاہراہ آج بھی ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند ہے۔
اب خیبر پختون خوا حکومت نے محکمۂ پولیس کو 158 اہلکار بھرتی کرنے کی اجازت دی ہے۔
اسپیشل پروٹیکشن فورس میں ملک بھر سے بھرتیاں کی جائیں گی۔
دستاویز کے مطابق اسپیشل پروٹیکشن فورس کے لیے 3 ایس پیز سمیت 492 اہلکاروں کو بھرتی کیا گیا ہے۔
بھرتی ہونے والوں میں 27 سب انسپکٹرز، 374 کانسٹیبلز سمیت ایکس سروس مین شامل ہیں۔
چیف سیکریٹری خیبر پختون خوا شہاب علی شاہ نے بتایا ہے کہ کرم میں پائیدار قیامِ امن کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ اسپیشل پروٹیکشن فورس کو جدید اسلحے سے لیس کر دیا گیا ہے۔