وزیراعظم کا کشتی حادثے میں پاکستانیوں کی ہلاکت پر افسوس، رپورٹ طلب کرلی
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے اسپین میں تارکین وطن کی کشتی کے حادثے میں 40 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعظم ہائوس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مغربی افریقا سے اسپین جانے والی کشتی کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی بلندی درجات کے لیے دعا کی اور جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور کہا کہ انسانی اسمگلنگ جیسے مکروہ عمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس حوالے سے کسی بھی قسم کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ افریقا سے اسپین جانے والی تارکین وطن کی کشتی حادثہ کا شکار ہوئی، جس میں 86 افراد سوار تھے اور 66 پاکستانی تھے جبکہ جاں بحق افراد میں 44 پاکستانی شامل ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کشتی ڈو بنے کے واقعہ ، جاں بحق پاکستانیوں سے متعلق دفتر خارجہ کا بیان بھی سامنے آ گیا
اسلام آباد (آئی این پی)کشتی ڈوبنے کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ کا بیان بھی سامنے آ گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشرقی لیبیا کے قریب ہراوا کوسٹ میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیش آگیا، کشتی حادثے میں اب تک 11 لوگ جاں بحق ہوئے۔دفتر خارجہ ترجمان کے مطابق مرنے والوں میں 4 پاکستانی بھی شامل ہیں، جاں بحق افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ 4 پاکستانیوں کی شناخت ان کی دستاویزات کی بنیاد پر کی گئی، نکالی جانے والی 2 لاشیں ابھی تک ناقابل شناخت ہیں۔
ہوٹل میں ملاقاتیں اور تنہائیاں، شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی اور پھربلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا
مزید :