کراچی:

پاک بحریہ نے مشترکہ ٹاسک فورس (150- CTF) کی کمانڈ رائل نیوزی لینڈ نیوی کو سونپ دی۔ 

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ، بحرین میں کمانڈ کی تبدیلی کی باوقار تقریب کے دوران رائل نیوزی لینڈ نیوی کے حوالے کر دی۔ پاک بحریہ کے کموڈور عاصم سہیل ملک نے کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے کمانڈر وائس ایڈمرل جارج وکوف ( Vice Admiral George Wikoff) کی موجودگی میں کمانڈ باضابطہ طور پر رائل نیوزی لینڈ نیوی کے کموڈور راجر وارڈ (Commodore Rodger Ward ) کے حوالے کی۔ 

جولائی 2024 سے جنوری 2025 تک پاک بحریہ کے زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 نے میری ٹائم سیکیورٹی کے مختلف آپریشنز کیے۔ CTF -150 کے آپریشنز میں فعال شرکت کے علاوہ، پاکستان نیوی اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہازوں نے اپنے طور پر بھی منشیات کی سمگلنگ کے خلاف تین بڑے آپریشنز کیے۔

مجموعی طور پر پاکستان نیوی  اور کمبائنڈ میری ٹائم فورس نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران تقریباً 10 ٹن منشیات قبضے میں لیں جن کی مالیت تقریباً 50 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔ پاک بحریہ کی قیادت میں کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 نے علاقائی تعاون کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنے  آپریشنز میں کینیا کی بحریہ اور عمان کی رائل نیوی کے جہازوں کی شرکت کو یقینی بنایا۔

اپنے دور قیادت میں کموڈور عاصم سہیل ملک نے ماریشس، کینیا اور سری لنکا کے اہم سول اور فوجی رہنماؤں سے بات چیت کی اور مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون اور معلومات کے تبادلےپر زور دیا۔

کمانڈر، کمبائند ٹاسک فورس 150 کے طور پر اپنے دور کے بارے میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، کموڈور عاصم سہیل ملک نے دنیا بھر کی بحری افواج کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پاکستان کی خارجہ پالیسی اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کے وژن کے مطابق مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے پاک بحریہ کے عزم کو اجاگر کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک بحریہ کمبائنڈ میری ٹائم فورسز میں اپنی فعال شرکت پر فخر محسوس کرتی ہے اور اس کی متحرک کوششیں میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے پختہ عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔ 

آنے والے کمانڈر CTF- 150، کموڈور راجر وارڈ نے پاک بحریہ کی مثالی قیادت اور آپریشنل کامیابیوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 دنیا کی سب سے بڑی بحری شراکت داری کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت کام کرنے والی پانچ ٹاسک فورسز میں سے ایک ہے۔


 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کمبائنڈ میری ٹائم فورس کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 پاک بحریہ کے

پڑھیں:

پاک بحریہ کی اینٹی-ایکسس/ایریا-ڈینائل حکمت عملی، بھارتی ائیر کرافٹ کرئیر پسپا

پاک بحریہ نے اینٹی-ایکسس/ایریا-ڈینائل حکمت عملی، بھارتی ائیر کرافٹ کرئیر پسپا کردیا۔

تازہ سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق، بھارتی طیارہ بردار جہاز آئی این ایس وکرانت اچانک بھارتی بندرگاہ کاروار پہنچ گیا۔

آئی این ایس وکرانت محض چند روز ہی کھلے سمندر میں موجود رہا۔

بھارتی بحریہ کے مطابق آئی این ایس وکرانت کو پاکستان بھارت حالیہ کشیدگی کے پیش نظر بحیرہ عرب میں تعینات کیا گیا تھا۔

آئی این ایس وکرانت 25 اپریل کو اچانک کاروار نیول بیس واپس پہنچ گیا، بھارتی حکومت نے 23 اپریل کو آئی این ایس وکرانت کو شمالی بحیرہ عرب میں پاکستانی سمندری حدود کے قریب تعینات کیا گیا۔

 پاک بحریہ کی سمندر میں موجودگی اور مسلسل پٹرولنگ کے باعث بھارتی بحریہ نے طیارہ بردار جہاز واپس بلانے کا فیصلہ کیا۔

تازہ ترین سیٹلائٹ انٹیلیجنس (IMINT) 26 اپریل 2025 کو لی گئی تصاویر کے مطابق، آئی این ایس وکرانت کاروار بندرگاہ پر دوبارہ لنگر انداز ہو چکا ہے۔

23 اپریل کی سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق آئی این ایس وکرانت بحیرہ عرب کے کھلے پانیوں کی جانب روانہ ہو رہا تھا۔

 آئی این ایس وکرانت کی تعیناتی پر بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا زمین آسمان ایک کر رہے تھے۔

طیارہ بردار جہاز کو محض چند دن کے لیے کھلے سمندر میں تعینات نہیں کیا جاتا

 پاکستان بحریہ کے "کیرئیر کلر" میزائل سسٹمز سمندر میں متحرک ہوں تو پسپائی ہی واحد محفوظ راستہ رہ جاتی ہے

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا دفاعی نظام مزید مضبوط، پاک فضائیہ میں طیاروں کی شمولیت
  • میرے لیے عہدے اہمیت کے حامل نہیں صرف پارٹی کے لیے کام کرنا ہے، عالیہ حمزہ
  • کراچی: عزیز بھٹی پولیس کا طالب علم پر تشدد، رقم چھین لی، ڈکیت ظاہر کرنے کی دھمکی
  • قلات میں ہندوستان کی آبی جارحیت کے خلاف ریلی کا انعقاد
  • پاک بحریہ کی حکمت کے باعث بھارتی طیارہ بردار جہاز بحیرہ عرب سے واپس جانے پر مجبور
  • پاک بحریہ کی ایریا ڈینائل حکمت عملی، بھارتی ائیر کرافٹ کیرئیر پسپا
  • پاک بحریہ کی اینٹی-ایکسس/ایریا-ڈینائل حکمت عملی، بھارتی ائیر کرافٹ کرئیر پسپا
  • فیصل آباد: فن لینڈ میں بچی جاں بحق ،انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج
  • ابراہیم علی خان کے ساتھ تعلقات؛ پلک تیواری نے بھی بالآخر خاموشی توڑ دی
  • ایران کی بندرگاہ کے قریب دھماکے سے 115افراد زخمی