نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برادری 20 جنوری سے شروع ہوجائے گی اور تین روز تک جاری رہے گی۔

العربیہ نیوز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں پہلی بار دعاؤں کا بھی اہتمام ہوگا اور مختلف امام اور پادری سمیت مذہبی رہنما بھی شرکت کریں گے۔

عراقی نژاد امریکی شہری امام ہشام الحسینی نے بھی تقریب میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔ جو مشی گن کے شہرڈیئربورن کے ’’کربلا مرکز برائے اسلامی تعلیمات‘‘ کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔

یاد رہے کہ یہ وہی امام ہشام ہیں جنھوں نے 2007 میں فوکس نیوز چینل کے پروگرام میں حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔

امام شام نے کہا تھا کہ دہشت گرد جماعت ہونا آپ کا خیال ہے جب کہ حقیقت یہ ہے کہ حزب للہ ایک لبنانی تنظیم ہے۔

اسی طرح 2006 میں ہی وہ حزب اللہ کی حمایت میں حسن نصر اللہ کی تصویر لے کر اسٹیج پر نمودار ہوئے تھے۔

انھوں نے ماضی میں اسرائیل کے خلاف سخت بیانات بھی دیئے تھے اور 2020 میں امریکی ڈرون حملے میں قاسم سلیمانی کی موت پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔

تاہم اب ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے اعلان پر ان پر تنقید کی جا رہی ہے اور پرانے بیانات یاد دلائے جا رہے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تقریب حلف ٹرمپ کی

پڑھیں:

ڈونلڈٹرمپ تقریب حلف برداری ’اِن ڈور‘ منعقد کرنے پر کیوں مجبور ہوئے؟

برفباری اور بارش کے ساتھ شدید ٹھنڈ کاخدشہ، نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کھلے میدان میں منعقد کیے جانے کا امکان ختم ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری، کب کیا ہوگا، دیکھا کیسے جاسکتا ہے؟

اتوار 20جنوری 2025کو ڈونلڈ ٹرمپ واشنگٹن ڈی سی میں منعقدہ تقریب میں دوسری بار امریکی صدارت کا حلف اٹھا رہے ہیں۔

حلف برداری یہ تقریب پہلے کھلے میدان میں منعقد کی جانی تھی، مگر برفباری اور بارش کے ساتھ شدید ٹھنڈ کے امکان نے تقریب کو اِن ڈور منعقد کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہا ہے کہ صدارتی حلف برداری کی تقریب اِن ڈور منعقد کی جائے گی، کیوں کہ اس روز دارالحکومت میں خطرناک حد تک سرد درجہ حرارت کا امکان ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی پوسٹ کے مطابق میں نے دعاؤں اور دیگر تقاریر کے علاوہ افتتاحی خطاب کو ریاستہائے متحدہ کے کیپیٹل روٹونڈا میں منعقد کرنے کا حکم دیا ہے، جیسا کہ 1985 میں رونالڈ ریگن نے کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بلاول بھٹو کو ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ وزارت خارجہ کے ذریعے نہیں ملا، ترجمان

ڈونلڈٹرمپ کے مطابق ہم اس تاریخی تقریب کو براہِ راست دیکھنے اور صدارتی پریڈ کی میزبانی کے لیے پیر کو کیپیٹل ون ایرینا کھولیں گے۔ میں اپنی حلف برداری کے بعد کیپیٹل ون میں منعقد تقریب میں شامل ہوں گا۔

نومنتخب امریکی صدر نے واضح کیا ہے کہ میں لوگوں کو کسی بھی طرح سے زخمی نہیں دیکھنا چاہتا۔ یہ دسیوں ہزار قانون نافذ کرنے والے اداروں اور لاکھوں حامیوں کے لیے خطرناک حالات ہیں جو 20 تاریخ کو کئی گھنٹوں تک باہر رہیں گے۔

واضح رہے کہ اِن ڈور حلف اٹھانے والے آخری صدر ریگن تھے۔ 1985 کو ہوئی اس تقریب والے روز دن کے وقت درجہ حرارت 7 ڈگری تک گر گیا۔ ریگن نے کیپیٹل روٹونڈا کے اندر اپنے عہدے کا حلف اٹھایاتھا، اس موقع پر ان کی افتتاحی پریڈ منسوخ کر دی گئی۔

اب ایک بار پھر جب کہ امریکی صدر عہدے کا حلف اٹھانے والے ہیں ، موسم نامہربان ہے ، اس روز 30 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ اتوار کو مرکزی تقریب سے پہلے بارش اور برف باری کا امکان ہے۔

قبل ازیں امریکی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ ٹرمپ اور نائب صدر منتخب جے ڈی وینس کے روٹونڈا میں حلف اٹھانے کے منصوبے جاری ہے اور ٹرمپ کی ٹیم ممکنہ طور پر میدان میں کچھ تقریبات کے انعقاد کے لیے بات چیت کر رہی ہے، جہاں ٹرمپ اتوار کو ایک ریلی کی میزبانی بھی کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • سرد موسم کے باعث ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کا مقام تبدیل
  • ڈونلڈٹرمپ تقریب حلف برداری ’اِن ڈور‘ منعقد کرنے پر کیوں مجبور ہوئے؟
  • نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
  • نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
  • حزب اللہ کے حامی امام کا ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا اعلان
  • بلاول بھٹو کو ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ وزارت خارجہ کے ذریعے نہیں ملا، ترجمان
  • ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری، بلاول بھٹو کو دعوت نامہ موصول
  • بلاول بھٹو کو ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لیے دعوت نامہ موصول
  • ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری کا دعوت نامہ بلاول بھٹو کو موصول