وزیراعظم شہبازشریف کا22 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے تیراہ ، ضلع خیبر میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جینس بیسڈ آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔
(جاری ہے)
جمعرات کوجاری بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے ان آپریشنز میں 22 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پوری ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
ضلع خیبر میں فورسز کا کامیاب آپریشن، 5 دہشتگرد مارے گئے
پشاور:سیکورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں ایک کامیاب آّپریشن کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 17 جنوری کو سیکورٹی فورسز نے خیبر ضلع کے علاقے تیراہ میں خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس میں 5خوارج ہلاک ہوگئے، جن میں ان کا اہم سرغنہ عابداللہ المعروف ’’تراب‘‘بھی شامل ہے۔
آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
ہلاک ہونے والے خوارج سیکورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر باقی دہشت گردوں کی موجودگی ختم کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پُرعزم ہیں اور ملک کی سلامتی و استحکام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔