ایک لیٹر میں 58 کلومیٹر، پاکستان میں لانچ ہونے والی یہ گاڑی کتنے کی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
موریس گیراج (ایم جی) پاکستان کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر گاڑیوں کی قیمتوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایم جی موٹرز کی 100ویں سالگرہ، الیکٹرک گاڑیوں کی قیمت میں کمی کا اعلان
ان میں پیٹرول سے چلنے والی گاڑیاں بھی ہیں جو خاصی اچھی مائیلج دیتی ہیں جبکہ اس کے علاوہ الیکٹرک گاڑیوں میں سے کچھ ایک چارج میں 500 کلومیٹر سے بھی زیادہ چلتی ہیں۔ کمپنی کے مطابق پیٹرول کی کھپت کے لحاظ اسے ان گاڑیوں میں ایسی بھی ہیں جو محض ایک لیٹر میں 58 کلومیٹر تک بھی چلتی ہیں۔
ایم جی ایچ ایس کی نئی قیمتیںایم جی ایچ ایس ایکسائٹ کی ایکس فیکٹری قیمت 68 لاکھ 49 ہزار ہے جو ودہولڈنگ ٹیکس اور انشورنس کی ادائیگی سمیت گاڑی کی کل قیمت 70 لاکھ 16 ہزار 480 روپے بنتی ہے۔
ایچ ایس ایسنس کی قیمت 78 لاکھ 83 ہزار 480 روپے جبکہ ایچ ایس 2.
ایم جی موٹرز پاکستان نے حال ہی میں مقامی طور پر اسمبل شدہ ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای وی لانچ کی ہے جسے صارفین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔ اس کی کل قیمت 97 لاکھ 19 ہزار 480 روپے ہے۔
ای وی ایکسائٹالیکٹرک وہیکل ایم جی 4 ای وی ایکسائٹ ایک چارج میں 405 کلومیٹر چلتی ہے۔ اس کی قیمت 98 لاکھ 61 ہزار 500 روپے ہے۔
ایم جی 4 ای وی ایسنس ایک چارج میں 505 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتی ہے اور اس کی قیمت ایک کروڑ 10 لاکھ 52 ہزار 500 روپے ہے۔
مزید پڑھیے: ایم جی موٹرز نے ایچ ایس ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کیوں کیا؟
ایم جی زیڈ ایم سی ای ایسنس کی کل قیمت بھی ایک کروڑ 10 لاکھ 52 ہزار 500 روپے ہے تاہم یہ ایک چارج میں 360 کلومیٹر چلتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایک لیٹر میں 58 کلومیٹر ایم جی الیکٹرک وہیکلز ایم جی کاریں ایم جی موٹرزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایم جی کاریں ایم جی موٹرز ایم جی موٹرز ایک چارج میں ہزار 480 روپے کی قیمت ایچ ایس ایچ ای
پڑھیں:
پیٹرول مہنگا ہونےکے بعد ایک اور جھٹکا ، پریشان عوام نے سر پیٹ لیا
پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا ہوگیا، مٹی کےتیل کی قیمت میں 6 روپے 30 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا۔
مٹی کے تیل کی نئی قیمت 169 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی، مٹی کے تیل کی نئی قیمت کا اطلاق آج سےکیا گیا ہے۔اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 162 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر تھی۔وزارت خزانہ نےگزشتہ رات پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافےکا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا۔
پیٹرول آج سے 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹراضافہ کیا گیا تھا۔پیٹرول کی نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 260 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔