اربوں کی پراپرٹی بنانے والے بانی پر سوال اٹھائیں گے؟ عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
این سی اے کے ساتھ معاہدے سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا کیا دخل ہے؟، عمر ایوب - فوٹو: فائل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ جنہوں نے اربوں کی پراپرٹی بنائی وہ بانی پی ٹی آئی پر سوال اٹھائیں گے؟
پارلیمنٹ کے باہر اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں احتجاج جاری رہا۔
انہوں نے کہا کہ این سی اے کے معاہدے کے تحت رقم سرکار کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہوئی۔ اس کے ساتھ معاہدے سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا کیا دخل ہے؟
سینیٹر فیصل واوڈا نےاپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے گھر پر ہونے والی مشکوک میٹنگ میں سابق ڈائریکٹر آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید کے آنے کا انکشاف کیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ حسن نواز نے دیوالیہ ہونا ظاہر کیا برطانیہ میں اس کا جواب دیں، حکومت نے سات دن کے اندر اندر ہمارے مطالبات کا جواب دینا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کا بحران کھڑا ہوگیا ہے، آج کیپیٹسی پیمنٹ ایک ہزار ارب تک پہنچا ہوا ہے، یہ نواز شریف حکومت کے معاہدوں کی وجہ سے ہوا۔
پاکستان میں دو قسم کے لوگ ہیں، محمود اچکزئیاس موقع پر سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ آئین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں دو قسم کے لوگ ہیں، آئین کی بالادستی والی صف پاکستان کو بچانے کی صف ہے۔
افغان سرحد پر جو ہو رہا ہے وہ خطرناک ہے، اسد قیصرپی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ اس وقت جو افغانستان سرحد پر ہو رہا ہے وہ خطرناک ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس بارے میں سنجیدگی دکھانی چاہیے۔
پاکستان کو عوام اور سیاست دان آگے لے کر جا سکتے ہیں، علامہ ناصر عباسمجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے سربراہ علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ پاکستان کو عوام اور سیاست دان آگے لے کر جا سکتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کرم میں کئی مہینوں سے سڑکیں بند ہیں۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عمر ایوب کا کہنا نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
حکومت سے مذاکرات کے لیے کوئی کمیٹی بنانے کی ہدایت نہیں ملی، بیرسٹر گوہر
میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس ہر راستہ کھلا ہے، بانی نے کبھی یہ نہیں کہا کہ مزاحمت کا راستہ بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کے حصول کے لیے ہر قسم کی کوششیں جاری رہیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات کے لیے کوئی کمیٹی بنانے کی ہدایت نہیں ملی ہے۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس ہر راستہ کھلا ہے، بانی نے کبھی یہ نہیں کہا کہ مزاحمت کا راستہ بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کے حصول کے لیے ہر قسم کی کوششیں جاری رہیں گی، مراد سعید کے حوالے سے کبھی بانی سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی کی بہنوں کے حوالے سے بھی زیر گردش خبریں درست نہیں، پی ٹی آئی کے بانی اور میرے متعلق کچھ غلط اور بے بنیاد خبریں چلائی جا رہی ہیں۔