آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایک بار پھر پاکستان آئے گی
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ٹیموں سے پہلے ورلڈ ٹور کے بعد رواں ماہ ٹرافی ایک بارپھر پاکستان آرہی ہے۔ ٹرافی اب فائنل تک پاکستان میں ہی رہے گی۔
ورلڈ ٹرافی ٹور کے پہلے مرحلےمیں آئی سی سی ٹرافی کو لاہور نہیں لا یا گیا۔ نومبر میں پاکستان کے ٹرافی ٹور میں اس کی اسلام آباد، مری، ایبٹ آباد، نتھیاگلی،ٹیکسلا اور کراچی میں نمائش کی گئی تھی۔اس بار ٹرافی کو لاہور اور پنجاب کے دوسرے مقامات پر لے جایا جائے گا۔
ٹرافی ٹور کے حوالے سے پی سی بی اور آئی سی سی حکام جلد معاملات کو فائنل کرلیں گے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ 19 فروری کو ہوگا، جبکہ فائنل نومارچ کو طے ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے ٹکٹوں کی قیمتوں اور فروخت کی منظوری
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت پر مشاورت مکمل ہو گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طے کردہ قیمتوں کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے منظوری بھی دے دی ہے۔چیمپئنز ٹرافی کے میچوں کے لیے ٹکٹوں کی فروخت جلد شروع ہو گی۔ ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں شائقین کرکٹ کے لیے کم سے کم قیمت میں ایک ہزار روپے میں ٹکٹ دستیاب ہوگا جبکہ ٹکٹ کی زیادہ سے زیادہ قیمت 25 ہزار روپے ہوگی۔ واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025ء پاکستان اور یو اے ای میں شیڈول ہے۔ ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہو گا۔