ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ایئر لائن کی سعودی عرب سے لاہور کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث دمام میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔
روز نامہ امت نے ایوی ایشن ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شیڈولڈ پرواز پی کے 244 دمام سے لاہور کے لئے روانہ ہوئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ روانگی کے 20 منٹ بعد ایئر بس اے 320 طیارے میں فنی خرابی ہوئی تھی۔
ایوی ایشن ذرائع نے کہا ہے کہ اے ٹی سی دمام کو آگاہ کر کے پائلٹ واپس لینڈنگ اپروچ پر آگیا۔
فنی خرابی پر پائلٹ نے 4 بج کر 22 منٹ پر ریڈار پر ہنگامی ایمرجنسی سگنل دیا۔
روانگی کے 1 گھنٹے بعد پرواز بحفاظت دمام ایئر پورٹ پر لینڈ کر گئی۔

پاکستان نے ویسٹ اندیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

بھارت کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے، بھارت کی جانب سے ایل او سی کے کیانی اور منڈل سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔

سیکیورٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ میں چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا۔

سیکیورٹی کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایل او سی پر مؤثر جواب دیتے ہوئے دشمن کو خاموش کروا دیا۔

سیکیورٹی کے ذرائع کے مطابق پاک فوج کے مؤثر جواب سے دشمن کے متعدد مورچے تباہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

پاک فضائیہ کی بروقت مستعد کارروائی پر بھارتی رافیل طیارے واپس چلے گئے: سیکیورٹی ذرائع

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھارتی جنگی طیاروں کی فوراً نشاندہی کرلی۔

پاک فوج نے جوابی کارروائی کے دوران مقبوضہ کشمیر میں واقع ایل او سی پر بھارتی چکپترا پوسٹ کو بھی تباہ کر دیا۔

سیکیورٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے یہ اشتعال انگیزی اس کے جنگی جنون کی غماز ہے، پاک فوج ملکی سالمیت کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

دوسری جانب بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے سرحدی علاقوں کو بھی خالی کروا لیا ہے، بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی ہاٹ لائن پر بات چیت
  • ایل او سی پر کشیدگی، پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ
  • بھارت کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، دشمن کی چیک پوسٹس تباہ
  • بھارت کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب
  • حکومت کا نئے قومی مالیاتی ایوارڈ کیلئے 11واں کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ
  • پاک بھارت کشیدگی، اسکردو گلگت کی 10 پروازیں منسوخ
  • حج آپریشن: اسلام آباد سے پہلی پرواز 442 عازمین حج کو لے کر مدینہ روانہ
  • حج آپریشن کا آغاز، اسلام آباد سے پرواز 442 عازمین حج کو لے کر مدینہ روانہ
  • طیارے میں فنی خرابی، حادثے سے بال بال بچ گیا، کراچی گوادر کی پروازیں متاثر، تاخیر کا شکار
  • طیارے میں فنی خرابی، کراچی گوادر کی پروازوں میں تاخیر