مریم نواز کی فیک تصاویر؛ ملزمان سے شہباز گل اور عمران ریاض کا بھیجا گیا مواد برآمد ہوا،ایف آئی اے
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
لاہور:
وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی فیک تصاویر شیئر کرنے والے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن کا تعلق ایک مخصوص سیاسی جماعت سے ہے اور ان کے موبائل سے شہباز گل اور عمران ریاض کا بھیجا گیا مواد برآمد ہوا ہے۔
لاہور میں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے ایڈ یشنل ڈائریکٹر سرفراز چودھری اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زوار حسین نے وزیراعلی مریم نوازشریف کی تصاویر شیئر کرنے کے معاملے پر تحقیقات کے حوالے سے پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور متحدہ عرب امارات کے صدر کی تصاویر شیئر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے جوائنٹ ٹاسک فورس بنائی۔
ایف آئی اے کے عہدیداروں نے بتایا کہ سوشل میڈیاپلیٹ فارمز پر امریکا اور دیگر ممالک سے مواد شیئر کیا گیا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ اس حوالے سے 8 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور ان مقدمات میں نامزد ملزمان میں سے اب تک 8 کو گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی جعلی تصاویر شیئر کرنے پر دو ملزم گرفتار، عمران ریاض، شہباز گل پر مقدمات درج
انہوں نے کہا کہ ان ملزمان کے موبائل فونز سے شہباز گل اور عمران ریاض خان کی پوسٹس برآمد ہوئیں اور یہ ملزمان ان ہی کی پوسٹس شیئر کررہے تھے۔
ایف آئی اے عہدیدار کا کہنا تھا کہ ملزمان اپنے کیے پر نادم ہیں، سوشل میڈیا پر ہماری اقداراور خواتین کی عزت کا خیال نہیں رکھا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے دیگر ممالک سے سرورز کی تفصیلات کے لیے لیٹر لکھے ہیں، اس میں جو بھی ملوث ہوا ہم انہیں معاف نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ان ملزمان کو بیرون ملک سے پکڑ کر لائیں گے، ان ملزمان کا ایک مخصوص سیاسی جماعت سے تعلق ہے، ان کے پروفائل سے معلوم ہوا ہے کہ یہ پولیٹیکل موٹیویٹد ہیں۔
ایف آئی اے کی جوائنٹ ٹاسک فورس نے تین ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ لاہورسرفرازچوہدری نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے معزز مہمان 5 جنوری کو پاکستان آئے تھے، بیرون ملک بیٹھ کر لوگ مہم چلاتے ہیں۔
گرفتار ملزمان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ 3 ملزمان کو لاہور سے گرفتار کیا گیا اور دیگر اضلاع سے بھی ملزمان گرفتار ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: مریم نواز کی ملاقات کی جعلی ویڈیو بنانے والے 5 افراد ایف آئی اے کی گرفت میں
انہوں نے کہا کہ شہباز گل کی جانب سے بھجوایا گیا مواد ملزمان کے موبائل سے برآمد ہوا، عمران ریاض بھی ملزمان کو استعمال کرتے ہوئے مواد بھجواتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے پورے پاکستان کا ٹاسک دیا گیا ہے، تمام صوبوں میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کام کر رہی ہے، ملزمان نے فیس بک پر جعلی آئی ڈیز بنا رکھی ہیں۔
سرفرازچوہدری نے بتایا کہ ملزمان کا مزید ڈیٹا مل رہا ہے، پاکستان سے باہر سے بھی ملزمان کو لایا جائے گا، ملزمان کے پاسپورٹ اور آئی ڈی کارڈ بلاک کیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل سمیت دیگر ملزمان کے اشتہاری ہونے کے بعد انٹرپول کو لکھیں گے، ملک دشمن سازش کو ناکام بنایا جائے گا، ایک مخصوص سیاسی جماعت کے لوگ باہر بیٹھ کر مہم چلا رہے تھے ۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر سابئر کرائم سرکل نے بتایا کہ ہم اپنی کوشش جاری رکھیں گے، عادل راجا کے خلاف بھی انٹرپول کو لکھ رکھا ہے، مہم چلانے والے گرفتار ملزمان کی تعداد 8 ہے، یوٹیوبرز کے زیادہ فالوورز انڈیا سے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جس کسی کی بھی جعلی ویڈیو بنا کر وائرل کی جائیں گی، ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، جنہوں نے ڈیپ فیک بنایا وہ جرم ہے، شیئر کرنے والے بھی ملزم ہیں اوراسی طرح لائیک اور ری شیئر کرنے والے بھی سائبر کرائم کے ملزمان ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فنانشل فراڈ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں، 2024 میں کروڑوں روپے کی ریکوری کرائی ہے، انٹرنیشنل فیک نمبرز بھی فروخت ہو رہے ہیں، 2021 کا ایک مدعی تھا اس کو 2024 میں رقم واپس کر دی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ان کا کہنا تھا کہ تصاویر شیئر کرنے انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی عمران ریاض ایف آئی اے ملزمان کے ملزمان کو شہباز گل کے خلاف
پڑھیں:
طلبہ کے خواب پورے کرنے کیلئے وسائل مہیا کروں گی، پہلا وزیراعظم چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا: مریم نواز
لاہور+ اوکاڑہ+ رینالہ خورد (نیوز رپورٹر+ نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اوکاڑہ ڈویژن میں ’’سی ایم ہونہار سکالرشپ‘‘لانچ کر دی۔ وزیر اعلیٰ نے طلبہ کو چیک دے کراوکاڑہ میں ہونہار سکالر شپ سکیم کا آغاز کر دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ کیلئے نئے لیپ ٹاپ کی رونمائی کی۔ طلبہ نے لیپ ٹاپ سکیم کے تحت کور آئی سیون، 13جنریشن دیکھ کر پرجوش نعرے لگائے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی یونیورسٹی آف اوکاڑہ آمد پر طلبہ کا جوش وخروش۔ طلبہ نے نشستوں پر کھڑے ہوکر استقبال کیا اور موبائل کی ٹارچ روشن کیں۔ وزیراعلیٰ نے طالبات کے درمیان، بچیوں سے بات چیت کی اور سپیشل بچیوں کو اپنے پاس نشست دی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہونہار سکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں گارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔ پولیس کے چاق وچوبند دستے نے طلبہ کو جنرل سلامی پیش کی۔ پاکپتن کے محمد فیصل اور نمرہ عزیز نے ہونہار سکالرشپ کے سفر کی داستان سنائی۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے نشستوں پر جاکر ساہیوال کے ارکان اسمبلی سے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو طلبہ نے محمد نواز شریف اور محترمہ کلثوم نوازکا پورٹریٹ پیش کیا۔ طالبات نے وزیر اعلی مریم نواز کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔ ساہیوال ڈویژن کے 1438طلبہ کو 7کروڑ 29 لاکھ سے زائد ہونہار سکالر شپ دیئے جائیں گے۔ ساہیوال یونیورسٹی کے 294 طلبہ کے لئے ایک کروڑ 25لاکھ سے زائد کے سکالر شپ اور یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے 110طلبہ کو 42لاکھ 31ہزار کے سکالر شپ دیئے جائیں گے۔ یونیورسٹی آف ویٹرنری اینیمل سائنسز کے 486 طلبہ کے لئے 4 کروڑ 16لاکھ سے زائد کے سکالر شپ اور ساہیوال ڈویژن کے سرکاری کالجز میں 487طلبہ کو ایک کروڑ 16 لاکھ سے زائد سکالر شپ دیئے جائیں گے۔ ساہیوال میڈیکل کالج کے 61 طلبہ کو 29 لاکھ 29 ہزار روپے سکالرشپ ملیں گے۔ مریم نوازشریف نے اوکاڑہ میں میڈیکل کالج، گرلز ہاسٹل اور انڈر پاس بنانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے پراجیکٹس کو اپنی نگرانی میں مکمل کرانے کا اور طلبہ کے لئے جلد لیپ ٹاپ لیکر آنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر رانا سکندر حیات نے بچوں کے دل میں جگہ بنالی ہے۔ بچوں کو سکالر شپ دینے خود آئی ہوں، نہ آتی تو ملنے سے محروم رہ جاتی۔ جنوری کا مہینہ دفتر نہیں بیٹھی بلکہ بچوں سے ملنے شہر شہر گئی۔ بچے کہتے ہیں کہ سنا تھا کہ ریاست ماں جیسی ہوتی ہے، مریم نوازشریف کی صورت مجسم ماں کو دیکھا۔ اپنے بچوں سے زیادہ اپنے طلبہ کے لئے سوچتی اورکام کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ سے رشتہ میری زندگی کا قیمتی سرمایہ ہے۔ 10سے 11ماہ میں بچوں سے ملنے والا پیار بہت بڑا اثاثہ ہے۔ جو بچے لیپ ٹاپ خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے انہیں لیپ ٹاپ دینا ہماری ذمہ داری ہے۔ خود آکر بچوں کو لیپ ٹاپ دوں گی۔ بچوں کو کالج آمدورفت کے لئے ایک لاکھ ای بائیکس بھی دیں گے۔ سب کے مالی وسائل یکساں نہیں ہوتے،کمی ہوسکتی ہے لیکن اب سکالر شپ دیکر بوجھ اٹھائیں گے۔ والدین بچوں کی تعلیم کی فکر نہ کریں، اب ریاست خرچ اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کرسی پر بیٹھے لوگوں کا عوام سے براہ راست رابطہ ہونا چاہیے۔میرٹ پر ہونہار طالبعلموں کو بلا تفریق سکالر شپ مل رہے ہیں۔ بچوں کو ہونہار سکالر شپ دیکر اللہ تعالیٰ کے سامنے سرخرو ہوں۔ ہونہار سکالر شپ خوابوں کی تعبیر کا آغاز ہے۔ اب کم آمد ن رکھنے والے بچے بھی لمز، نسٹ اورفاسٹ میں جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طلبہ اپنی 100فیصد توجہ اپنے کیرئیر بنانے میں مرکوز کریں۔ طلبہ محنت کریں میں ان کے خواب پورے کرنے کے لئے وسائل مہیا کروں گی۔ عوام کی خدمت اور صوبے کی ترقی کے لئے طلبہ کو سٹیک ہولڈر بنانا چاہتی ہوں۔ ملک کے مستقبل کے معمار بھی ہیں۔ سب کو دھرتی ماں کے ساتھ وفا داری نبھانا ہوگی۔ مریم نوازشریف نے کہا کہ بچوں نے تمہیں بہت پیار دیا، ان کے لئے جتنا بھی کام کروں کم ہے۔یہ کون ہیں جوہم میں ہی رہ کر ہمارے گھر جلارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماں کی طرح ہر بچے کو اپنی ذمہ داری محسوس کرتی ہوں۔ ملک کو نفرت نہیں اتحاد،انتشار نہیں امن اور فساد نہیں ترقی چاہیے۔سپین جاتے ہوئے کشتی الٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بہت دکھ ہوا۔ وردیاں جلانے کا کہنے والے دوست نہیں۔ سوشل میڈیا پر جو دیکھو، آنکھیں بندکرکے یقین نہ کرو، عقل و شعور سے پرکھ لو۔ تاریخ کا پہلا وزیر اعظم ہے جو چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔یہ پہلا پرائم منسٹر ہوگا جو رشوت لینے پر نکالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ چوری کی صفائی کے لئے جواب نہیں تھا اس لیے عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔سزا کا فیصلہ سنتے ہی سٹاک مارکیٹ 100پوائنٹ اوپر گئی۔ فتنہ نیچے جاتا ہے تو قوم اوپر جاتی ہے۔ ہم نے 150پیشیاں بھگتیں، جھوٹے الزامات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔اڈیالہ جیل میں میرے سیل میں کیمرے لگا کر دیکھا جاتا تھا۔ القادر یونیوسٹی کے بچے بچیوں کو بھی لیپ ٹاپ،سکالر شپ اور ای بائیکس دیں گے۔ طلبہ کو 100فیصد میرٹ پر سکالر شپ دیئے۔ اب 100 میرٹ پر قوم کی تقدیر کے فیصلے کریں۔غریب کی سواری میٹرو کو جنگلہ بس بنا دیا،لینڈ کروزر اور مرسڈیز کوکچھ نہیں کہا۔خدمت کی سیاست کو مذاق بنا دیا گیا، حالانکہ سیاست خدمت اور عبادت کا نام ہے۔نوجوان وطن سے پیار کرنے اور کبھی غداری نہ کرنے کا عہد کریں۔