دعا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کل ہی سزا ہو جائے، علیمہ خان WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے دعا ہے کہ عمران خان کو کل ہی سزا ہو جائے۔ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ جج نے اتنا وقت لگا کر کیس سنا، اب سزا دے ناں، کیوں نہیں دے رہے؟۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے پی ٹی آئی نے کوئی امید نہیں لگائی۔ آپ سارا دن ایسے سولات کیوں پوچھتے ہیں؟ کیا بانی پی ٹی آئی ڈیڑھ سال سے ان کے انتظار میں جیل بیٹھے ہیں۔ نواز شریف کو ڈونلڈ ٹرمپ نکالے گا ۔علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنا نام سرخرو کرنے کے لیے جیل میں بیٹھے ہیں ۔

اب آپ بانی پی ٹی آئی کو اس بات کا کریڈٹ دیں۔عمران خان کی بہن نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ جیل میں شفاف رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو داخلے کی اجازت نہیں ملتی ۔ القادر ایک احمقانہ کیس ہے، ہم صرف تاریخیں بھگت رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم دعا کرتے ہیں کل بانی پی ٹی آئی کو سزا ہو جائے۔ بانی پی ٹی آئی نے ججز پر اپنا مکمل اعتماد ظاہر کیا ہے ۔ اب بانی پی ٹی آئی کا امتحان نہیں ہے بلکہ اب عدلیہ کا امتحان ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے ان کو امتحان میں ڈالا ہوا ہے ۔کچھ پاس ہو جائیں کچھ فیل ہو جائیں گے ۔علیمہ خان نے کہا کہ بریت ہونی ہوتی تو پہلے ہی دن ہوجاتی۔ اگر کوئی جج بیانی یا غلط فیصلہ دے گا تو میڈیا کھڑا ہے ۔ انہوں نے اپنے لیے شرمندگی ہی بنانی ہے، تو ٹھیک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پیغام بھیجا ہے۔ القادر کیس کی سزا 23 کو سنانی تھی، اس کے بعد 6 جنوری کو آئی اور تاریخ سے پہلے ٹی وی پر پتا چلا کہ پیپر آٹ ہوگیا ہے۔ بہت سے صحافی بتاچکے ہیں کہ بانی کو سزا ہوگی۔ تاخیر اس لیے ہورہی تھی تاکہ بانی ڈیل پر آجائیں۔عمران خان کی بہن نے کہا کہ بانی نے کہا ہے پہلے سے طے شدہ بھی ہے تو فیصلہ سنا دیں۔ جج ہر حالت میں آئے اور فیصلہ سنائے۔ ججز کو 3 سزاں کے بعد ترقی ملے گی ہائیر کورٹس میں۔ ہم عوام ہیں، ہمیں ان ججز کی قدر کرنی چاہیے جو بڑے پریشرز میں انصاف کررہے ہیں۔ ججز نے اپنی ڈیوٹی ادا کی اور پریشر برداشت کیے۔

میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید رکھنی چاہیے کہ پاکستان میں حالات اتنے خراب نہیں ہیں۔ ایک ہوتا ہے آپ غلطی سے سزائیں سنا دیتے ہیں اور ایک ہوتا ہے کہ جان بوجھ کر غلط فیصلہ دیں تو ان کو سزائیں دی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے شوکت خانم اور نمل میں ایسے ڈونر ہیں جو 100, 100 کروڑ دینا چاہتے ہیں۔ لوگ صدقہ جاریہ میں بہت حصہ ڈالتے ہیں۔ ہمارا اکیڈیمک بلاک ڈیڑھ سو کروڑ روپے کا ہے۔ کیا بانی کو کوئی فیور دے سکتا ہے؟۔ بانی کیا 50 سے 60 کروڑ روپے کی فیور حاصل کرتا؟۔ 9 ارب روپیہ لوگ شوکت خانم میں دیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے تیسری بات نیوٹرل امپائر سے متعلق کی ہے۔ انہوں نے کرکٹ میں نیوٹرل امپائر متعارف کروائے۔ وہ کہہ رہے ہیں 9 مئی اور 26 نومبر کے لیے بھی نیوٹرل امپائر لگائیں، جو شفاف تحقیقات کریں اور جس کو بھی سزا دیں گے جو پی ٹی آئی میں ہوگا یا نہیں ہوگا، ججز جو سزا دیں گے بانی نے کہا قبول کروں گا۔علیمہ خان نے کہا کہ لوگوں کو بغیر ثبوت کے جیلوں میں رکھا گیا۔ ہم پر مقدمات ہیں، کسی بھی تفتیشی افسر نے نہیں بتایا کہ ثبوت کیا ہیں۔ عمران خان نے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی بنائی ہے، یہ ان کی ذمے داری ہے جو وہ مطالبات حکومت کے سامنے رکھیں گے۔عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی ڈیل نہیں کررہا۔ ہم نے کبھی دروازے بند نہیں کیے۔ عمران خان نے اب بھی دو مطالبات رکھے ہیں۔ ہمارے پاس سیکنڈ ہینڈ معلومات آتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر آرمی چیف نے بیرسٹر گوہر اور علی امین سے ملاقات کی ہے تو یہ ملاقات خوش آئند ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سزا ہو جائے نے کہا ہے انہوں نے کہ بانی

پڑھیں:

القادر ٹرسٹ کیس میں سزا سنائے جانے پر عمران خان نے علیمہ خان کو کیا کہا؟

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں ایک ماہ سے پتا تھا انہوں نے عمران خان کو سزا دینی ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آج ہمیں اس نظام پر بہت دکھ ہوا، بانی پی ٹی آئی نے کہا آج جو ہوا تاریخ میں پہلے بھی ہوچکا ہے، عمران خان کو پہلے اسی قسم کی 3 سزائیں ہوئیں جو ہائی کورٹ میں جاکر ختم ہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ جس جج نے سزا سنائی اس پر ترس آرہا ہے، جج کو شاید اپنی ترقی نظر آرہی تھی یا ان پر پریشر تھا، یہ یونیورسٹی بانی پی ٹی آئی کا ایک خواب تھا،عمران خان کو یونیورسٹی بنانے پر سزا دی گئی ہے، ہم اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

شاہد آفریدی کی صائم ایوب کے چیمپئنز ٹرافی نہ کھیلنے کی تصدیق  

علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ہمیں کہہ رہے تھے حوصلہ کریں، عمران خان نے کہا سزا اور جزا ان لوگوں کے ہاتھ میں نہیں۔

رہنما تحریک انصاف بیرسٹر علی ظفر نے اس حوالے سے کہا کہ بشریٰ بی بی کو سزا سنادی گئی اور عدالت سے گرفتار کرلیا گیا ہے، بشریٰ بی بی کی سزا جلد معطل ہوجائے گی، یہ فیک کیس ہے،ہمیں اندازہ تھا سزا سنائی جائے گی، عدالتیں مینج کی جارہی ہیں، لوگ بار بار کہہ رہے تھے کہ فیصلہ آنے والا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے پر ہمیں تعجب نہیں صرف افسوس ہوا ہے، عدالتیں کمپرومائزہوگئی ہیں، ہمارے انصاف کا نظام دفن ہوگیا ہے، یہ کہنا کہ فائدہ بانی پی ٹی آئی کا تھا بالکل بے بنیاد ہے، جرم کہاں ہے وہ ہوا میں ہی ہے، عدالت نے بھی کہا ہے ثابت نہیں ہوتا کہ یہ جرم کے پیسے تھے۔

190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا پر عمران خان کا بیان بھی سامنے آ گیا

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ توشہ خانہ اور عدت کیس میں بھی سزا پہلے دن ہی ختم ہوگئی، اس فیصلے کو چیلنج کرنے کیلئے ہم پیر کو ہائی کورٹ میں ہوں گے۔ 
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس ہائیکورٹ میں جاتے ہی ختم ہو جائے گا: علیمہ خان
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس جب ہائیکورٹ جائے گا تو ختم ہو جائے گا: علیمہ خان
  • ایک ماہ سے پتا تھا سزا سنائی جائے گی : علیمہ خان
  • القادر ٹرسٹ کیس میں سزا سنائے جانے پر عمران خان نے علیمہ خان کو کیا کہا؟
  • عمران خان نے سزا سننے کے بعد علیمہ خان سے کیا کہا؟
  • دعا ہے عمران خان کو کل ہی  سزا ہو جائے، علیمہ خان 
  • عمران خان کے سر پر تلوار لٹکائیں اور وہ ڈیل کے لیے بیٹھ جائیں، لگتا ہے فیصلہ پہلے سے طے شدہ ہے:علیمہ خان
  • دعا ہے عمران خان کو کل ہی سزا ہو جائے، علیمہ خان
  • حکومت بھول جائے کہ وہ عمران کو اتنی آرام سے سزا دے گی،علیمہ خان