مصر؛ نوجوان کی اپنی تینوں محبوباؤں سے ایک ساتھ شادی کی انوکھی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
مصر میں شادی کی ایک ایسی تقریب کے چرچے ہیں جس میں دلہا ایک تھا اور دلہنیں تین تھیں اور بے حد خوش بھی نظر آ رہی تھیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اس انوکھی شادی کی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خود نوجوان دلہا نے شیئر کیا۔ تینوں دلہنیں ایک ہی پارلر سے تیار ہوئیں اور ایک جیسا ہی لباس پہنا۔
دلہنوں کے نام اسماء، بوسی اور امیرہ ہیں اور ان تینوں سے محبت کرنے والے لڑکے محمد نے تینوں کو ہی اپنی شریک حیات بنانے کا فیصلہ کیا۔
انھوں نے بتایا کہ ان کی پہلی محبت امیرہ ہیں جو پڑوسن بھی ہیں لیکن پھر مجھے بوسی سے بھی محبت ہوگئی اور ان دونوں کے ہوتے ہوئے اسما بھی مجھے پسند آگئی۔
@amrnabil1978عريس يتزوج ثلاث عرائس في ليلة واحدة .
دلہا نے مزید بتایا کہ میرے لیے یہ ممکن نہیں تھا کہ ان میں سے کسی ایک کے بغیر بھی رہ سکوں اس لیے میں نے تینوں کو راضی کرلیا۔
شادی کی یہ انوکھی تقریب دارالحکومت شبرا الخیمہ میں ہوئی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شادی کی
پڑھیں:
کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر محمد سلیم نے گورنر جنرل کو اپنی سفارتی اسناد پیش کردیں
کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر محمد سلیم نے گورنر جنرل اور کمانڈر انچیف میری جے مے سائمن کو اپنی سفارتی اسناد پیش کردیں۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب میں سینئر سفارت کاروں، قونصل جنرل ٹورنٹو، قونصل جنرل مونٹریال اور تجارت اور سرمایہ کاری کے مشیر نے شرکت کی۔
ہائی کمشنر محمد سلیم نے گورنر جنرل کینیڈا کوصدر، وزیراعظم اور پاکستانی عوام کی طرف سے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مضبوط بنیادیں ہیں۔
محمد سلیم نے کہا کہ کینیڈا کے ساتھ ہمارے عوام کے مضبوط تعلقات اور باہمی مفادات ہیں،میں اقتصادی سفارت کاری پر خصوصی توجہ کے ساتھ ٹھوس شراکت داری کو فروغ دینے کا منتظر ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہائی کمیشن اور تینوں قونصل خانے دو طرفہ روابط کو فروغ دینے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔
پاکستانی ہائی کمشنر نے متحرک پاکستانی کینیڈین کمیونٹی کے ساتھ روابط قائم کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔