وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 22خارجی دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 22خارجی دہشت گرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز
خیبر /راولپنڈی (آئی پی ایس )ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں بڑھتے دہشت گردی کے واقعات پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 22 خوارج ہلاک کردیے گئے جبکہ 18 زخمی ہوگئے دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں امن کی بحالی اور خوارج کے خاتمے تک کارروائیاں جاری کرنے کا اعلان کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران سیکورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کے متعدد واقعات رونما ہوئے، جن کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق گھنائونی کارروائیوں کے جواب میں سیکورٹی فورسز نے علاقے میں خوارج کے خلاف بڑے پیمانے پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، 14 دسمبر 2024 سے جاری مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 22 خوارج مارے جا چکے ہیں جبکہ 18 خوارج زخمی ہوئے ہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں امن کی بحالی اور خوارج کے خاتمے تک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رہیں گے کیونکہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔دوسر طرف وزیراعظم شہباز شریف نے فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی ہے۔وزیراعظم نے آپریشنز میں 22 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ پوری ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز کی تیراہ میں
پڑھیں:
کراچی: 9 مئی کیس، تحریکِ انصاف کے ملزمان کارکنوں پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی
---فائل فوٹو9 مئی کے کیس میں نامزد تحریکِ انصاف کے ملزمان کارکنوں پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔
کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کے کیس کی سماعت ہوئی۔
تحریکِ انصاف کے رہنما راجہ اظہر، فہیم خان و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
سپریم کورٹ نے انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کو 9 مئی کے مقدمات کو 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
فاضل جج کی رخصت کے باعث ملزمان پر فردِ جرم کی کارروائی مؤخر کر دی گئی۔
بعد ازاں عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 24 اپریل تک ملتوی کر دی۔