Nawaiwaqt:
2025-04-15@06:43:59 GMT

پاکستان نے مقامی سطح پر پہلا وینٹی لیٹر تیار کر لیا

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT

پاکستان نے مقامی سطح پر پہلا وینٹی لیٹر تیار کر لیا

پاکستان نے مقامی سطح پر وینٹی لیٹر تیار کر لیا ہے، جو درآمد کئے جانے والے وینٹی لیٹر کے مقابلے میں انتہائی سستا ہو گا۔نجی ٹی وی کے مطابق سائیٹ انڈسٹریل ایریا کراچی میں قائم کمپنی میں تربیت یافتہ عملہ پرزہ جات کی جانچ میں مصروف ہے. اکیس سے بائیس دن میں کوالٹی کنٹرول کا عملہ چار قسم کی ٹیسٹنگ مصنوعی پھیپھڑوں کے ذریعے کرتا ہے۔و ینٹی لیٹر بنانے والے گروپ کے ڈائریکٹر اکبر الانہ کا کہنا تھا کہ و ینٹی لیٹر کی سو فیصد ڈیزائننگ اور 80 فیصد پرزہ جات کی تیاری پاکستان میں ہی کی گئی ہے.

انہوں نے کہاکہ یہ فروری میں مارکیٹ میں دستیاب ہو گا۔اس کی قیمت تیس لاکھ روپے رکھی گئی ہے جو درآمدی و ینٹی لیٹر کے مقابلے میں نصف سے بھی کم ہے. انہوں نے کہا کہ وینٹی لیٹر بین الاقوامی معیار کے مطابق ہے. جس کا کلینیکل ٹرائل بھی ہوچکا ہے۔پاکستانی وینٹی لیٹر کو بنگلہ دیش، سری لنکا سمیت دیگر ممالک کو برآمد کیا جائے گا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ ریلیز کیلئے تیار

پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ ریلیز کے لیے تیار ہے۔

سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ معروف مصنفہ فرحت اشتیاق نے تصدیق کی ہے کہ ان کے مقبول ناول ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ پر مبنی پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس اوریجنل سیریز جون 2025 میں عالمی سطح پر ریلیز کی جائے گی۔

اس سیریز میں مرکزی کرداروں میں مشہور اداکار احد رضا میر اور اقرا عزیز جلوہ گر ہوں گے، جو ہیرو سکندر اور ہیروئن لیزا کے کردار ادا کر رہے ہیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by VeryFilmi (@veryfilmi)

یہ سیریز پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے لیے ایک اہم سنگِ میل سمجھی جا رہی ہے، کیونکہ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی ڈرامے کو عالمی اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر اوریجنل کنٹینٹ کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ ایک سنجیدہ اور جذباتی کہانی پر مبنی ہے جس میں کرداروں کی گہرائی، پیچیدہ رشتے اور انسانی جذبات کو خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔ شائقین اس سیریز کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

https://www.facebook.com/Shehbazbalti949/posts/pfbid02LR4eU34QSpJWd7ZixcqQvpKFYyEBHwzyrwu19B6fVbojzztV9X9FH6vVne6tySVcl?rdid=Uct53akkhVZpBq9h&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fp%2F18mMZeixtS%2F

تاہم سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے مرکزی کرداروں کیلئے احد اور اقرا عزیز کو ناپسند کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ اس کیلئے بہتر کاسٹنگ کی جاسکتی تھی۔ 

متعلقہ مضامین

  • سعودی ایئرلائن کی پرواز سے رہ جانے والے عمرہ زائرین 2 روز بعد بھی وطن نہ پہنچ سکے
  • پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ ریلیز کیلئے تیار
  • پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے دس ممالک میں شامل
  • ملک میں پہلا اوورسیز پاکستانیز کنونشن آج سے شروع 
  • ملک میں پہلا اوورسیز پاکستانیز کنونشن کل شروع ہوگا
  • ایس آئی یو ٹی کا تاریخی اقدام؛ پاکستان کا پہلا بچوں کا جدید ترین طبی مرکز کا افتتاح
  • ایس آئی یو ٹی کا تاریخی اقدام؛ پاکستان کا پہلا بچوں کا جدید ترین طبی مرکز کا افتتاح
  • پہلا اوورسیز پاکستانیز کنونشن کل اسلام آباد میں منعقد ہوگا
  • پہلا 3 روزہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا
  • پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر بڑی کمی کا امکان