پیٹرول مہنگا ہونےکے بعد ایک اور جھٹکا ، پریشان عوام نے سر پیٹ لیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا ہوگیا، مٹی کےتیل کی قیمت میں 6 روپے 30 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا۔
مٹی کے تیل کی نئی قیمت 169 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی، مٹی کے تیل کی نئی قیمت کا اطلاق آج سےکیا گیا ہے۔اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 162 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر تھی۔وزارت خزانہ نےگزشتہ رات پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافےکا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا۔
پیٹرول آج سے 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹراضافہ کیا گیا تھا۔پیٹرول کی نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 260 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی نئی قیمت کی قیمت تیل کی مٹی کے
پڑھیں:
سونا 10ہزار روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا،موجودہ قیمت جانیں
امریکی ٹیرف کے باعث سونے کی قیمت پاکستان سمیت دنیا بھر میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 10ہزارو پے اضافے سے 3لاکھ 38ہزار800روپے ہو گئی جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 8573روپے اضافے 2لاکھ 90ہزار466 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی بازارمیں سونے کی قیمت 100ڈالر اضافے سے3218ڈالر فی اونس ہے ۔