وادی تیراہ : ایک ماہ کے دوران 22 خوارج مارے گئے:آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
سیکورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں 14 دسمبر 2024 سے مختلف آپریشنز میں اب تک 22 خوارج کو ہلاک اور 18 خوارج کو زخمی کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کے متعدد واقعات رونما ہوئے جن میں کئی اموات ہوئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق گھنائونی کارروائیوں کے جواب میں سیکیورٹی فورسز علاقے میں خوارج کے خلاف وسیع انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کررہی ہیں، 14 دسمبر 2024 سے جاری مختلف آپریشنز میں فورسز نے 22 خوارج کو ہلاک اور 18 کو زخمی کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن کی بحالی اور خوارج کے خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے.
واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خوارج ہلاک ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ منگل کو بھی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف آپریشنز کے دوران 8 خارجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں خارجیوں کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا تھا .جس میں 6 خارجی مارے گئے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن ضلع خیبر کی تیراہ وادی میں کیا جس میں 2 خارجیوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز آئی ایس پی آر فورسز نے کو ہلاک
پڑھیں:
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج ہلاک
راولپنڈی:ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 17 جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے خیبر ضلع کے علاقے تیراہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 5خوارج ہلاک ہو گئے۔
ہلاک ہونےو الوں میں خوارج کا سرغنہ عابداللہ المعروف’’ تراب ‘‘ بھی شامل ہے، جبکہ ایک خوارج کو گرفتار کر لیا گیا، آپریشن کے دوران خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
ہلاک ہونے والے خوارج علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی دیگر خوارج کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے ناسور کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔