دعا ہے پاکستان میں آئین اور قانون کو عزت ملے: شیخ رشید احمد
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دعا ہے پاکستان میں آئین اور قانون کو عزت ملے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں بحران ہے، مجھے نتیجہ پاکستان اور عوام کی بہتری میں نکلتا دکھائی نہیں دے رہا، دعا ہے نتیجہ پاکستان اور عوام کی بہتری میں نکلے۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی تضحیک ہو رہی ہے، ہمیں پاکستان کی عزت صرف ملک کے اندر نہیں باہر بھی چاہئے، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے۔
سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ آج ملٹری کورٹس کی وجہ سے ہمارے کیسز کی سماعت سپریم کورٹ میں نہیں ہوسکی۔
غزہ میں جنگ بندی: جماعت اسلامی کا کل یوم تشکر منانے کا اعلان
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
حماس نے جنگ بندی معاہدے کو فلسطینی عوام کی استقامت کی کامیابی قرار دےدیا
غزہ : حماس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کو ایک اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ حماس کے مطابق یہ معاہدہ فلسطینی عوام کی مزاحمت اور ان کی استقامت کا نتیجہ ہے۔
غزہ میں حماس کے مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر خلیل الحیہ نے معاہدے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جن افراد نے اس دوران قربانیاں دیں، ہم انہیں کبھی نہیں بھولیں گے اور نہ ہی معاف کریں گے۔ انہوں نے خاص طور پر القدس بریگیڈ کے مجاہدین کو خراج تحسین پیش کیا اور ان تمام مزاحمتی گروپوں کا شکریہ ادا کیا جو اس جنگ میں شریک رہے۔
ڈاکٹر خلیل الحیہ نے مزید کہا کہ یہ کامیابی فلسطینی عوام کے عزم، جدو جہد، صبر اور قربانیوں کا نتیجہ ہے، اور اس موقع پر وہ ان تمام شہداء کو یاد کرتے ہیں جنہوں نے اس جنگ میں اپنی جانیں قربان کیں، جن میں بچے، خواتین، بزرگ اور دیگر افراد شامل ہیں۔
حماس کے رہنما سامی ابو زہری نے جنگ بندی معاہدے کو فلسطینی عوام کی ثابت قدمی اور غزہ میں 15 ماہ تک جاری مزاحمت کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ یہ معاہدہ فلسطینیوں کی جدو جہد کی ایک فتح ہے۔