اسلام آباد:

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت کو اب  7 روز میں مذاکرات کا تحریری جواب دینا ہے۔

اسد قیصر، محمود اچکزئی، محمد علی خان و دیگر کے ساتھ اسلام آباد میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ قومی اسمبلی میں آج بھی پی ٹی آئی کا احتجاج جاری ہے ۔ 190 ملین پاؤنڈز برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کا معاہدہ تھا ۔ بانی پی ٹی آئی نے شوکت خانم اسپتال بنایا ، القادر یونیورسٹی بنائی۔ انہوں نے پاکستان کی ترقی میں کام کیا ہے ۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ حکومت نے 7دن کے اندر مذاکرات کا تحریری جواب دینا ہے ۔ حکومت نے تسلیم کیا ہے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے گی ۔ حکومت بتائے گی، اس کے بعد ہی مذاکرات آگے بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم سیکٹر میں بھی پاکستان پیچھے چلا گیا ہے ۔ کس گاڑی کا انجن چل ہی نہ رہا ہو تو وہ گاڑی کیسے چلے گی ؟۔ 14 ارب ملک سے باہر گیا ہے ، ہم 2ارب کے لیے آئی ایم ایف سے بھیک مانگ رہے ہیں۔

محمود اچکزئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام اداروں سے درخواست کرتا ہوں کہ پاکستان کو بچانے کی صف میں کھڑے ہو جائیں ۔ ہمارے لوگ ، ادارے آئین کے ساتھ  چلیں گے تو ہم کھڑے  ہیں۔ جو آئین کے خلاف ہیں، ہم ان کے خلاف کھڑے ہوں گے۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ ہوش کے ناخن لیے جائیں ۔ اس وقت تمام اسٹیک ہولڈرز بیٹھ کر معاملات آگے بڑھائیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں اس وقت جو صورتحال چل رہی ہے اس کو کنٹرول کرنا مشکل ہو جائے گا ۔ ہماری کابینہ نے منظور کیا تھا کہ ہماری ٹرانسپورٹ افغانستان سے ہوکر روس تک جائے گی ۔ پی ٹی آئی حکومت میں یہ معاہدہ بھی ہوچکا تھا ۔ خیبر پختونخوا کو 40 سال جنگوں میں دھکیلے رکھا ۔ جو بھی مسائل ہیں وہ ٹیبل پر بیٹھ کر حل کیے جائیں ، جذبات سے کام نہیں چلے گا ۔ ہمیں جینے کا موقع دیا جائے ، ہمیں پاکستانی سمجھا جائے ۔ ہمارا مطالبہ ہے افغانستان کے ساتھ تمام معاملات حل کیے جائیں۔

علامہ راجا ناصر عباس  نے کہا کہ ضروری ہے سیاسی اداروں کو طاقت ور کیا جائے  اور  پاکستان کو صحیح ٹریک پر لایا جائے ۔ کرم کا راستہ 3 طرف سے افغانستان اور ایک طرف سے پاکستان کے ساتھ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں ظلم ہوا ہے ، تاریخ میں ایسے ظلم نہیں دیکھے ۔ اسرائیل کا ہدف تھا کہ حماس کو ختم کرنا ہے ، حماس اپنے وطن کو آزاد کرانا چاہتی ہے۔ آج اسرائیل کو شکست ہوئی ہے ۔ اس شکست کے اثرات دہائیوں تک یاد رکھے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ پی ٹی آئی عمر ایوب انہوں نے کے ساتھ

پڑھیں:

صوبائی وزراء فیصل ایوب کھوکھر اور رانا سکندر حیات کا حلقہ این اے 126 اور پی پی 168 کے سرکاری سکولوں کا دورہ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء) صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر اور صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن رانا سکندر حیات نے حلقہ این اے 126 اور پی پی 168 میں قائم مختلف سرکاری سکولوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ایل ڈبلیو ایم سی کے چیئرمین بلال ذوالفقار کھوکھر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ وزراء نے گورنمنٹ ہائی سکول نیاز بیگ سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں تعلیمی، تربیتی، اور بنیادی سہولیات کا بغور جائزہ لیا۔

اپنے دورے کے دوران طلباء سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے بچوں نے بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور ٹھنڈے پینے کے پانی کی عدم دستیابی اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ اس پر فوری نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزراء نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ حکام اور متعلقہ انتظامیہ کو سکولوں میں فلٹریشن پلانٹس اور سولر پینلز کی تنصیب کا عمل فوری مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ، وزراء نے اعلان کیا کہ تمام سرکاری سکولوں میں جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ کمپیوٹر لیبز قائم کی جائیں گی،طلباء کو میٹرنکنگ ٹیکنالوجی میں مہارت دے کر مستقبل کے ڈاکٹرز اور نرسز کے طور پر تیار کیا جائے گا،اساتذہ کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ تعلیمی معیار مزید بہتر ہو سکے،سکولوں میں اضافی کلاس رومز اور فرنیچر کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی جبکہ صفائی اور ماحولیات کا معیار بلند رکھنے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی خدمات کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

صوبائی وزیر رانا سکندر حیات نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت، سرکاری سکولوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی ہفتے فنڈز کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی تاکہ سکولوں میں سہولیات کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر اپنے حلقے کے تعلیمی اداروں کے دورے کرتا رہوں گا تاکہ تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے اور تعلیم کی روشنی سے سب کو منور کیا جا سکے۔

ملک فیصل ایوب کھوکھر اور رانا سکندر حیات نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تعلیم دوست پالیسیوں اور وڑن کی کھل کر تعریف کی اور عزم کیا کہ پنجاب کے ہر بچے کو معیاری تعلیم اور بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی بلال ذوالفقار کھوکھر نے سکولوں کے گردونواح میں صفائی کے بہتر انتظامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ مکمل تعاون جاری رکھے گا۔

متعلقہ مضامین

  • الزام تراشی کی بجائے بھارتی حکومت کو سوالوں کے جواب دینا ہونگے؛ ڈی جی آئی ایس پی آر
  • پہلگام واقعہ سے کوئی لینا دینا نہیں، بھارت نے کوئی جارحیت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا: اسحاق ڈار
  • صوبائی وزراء فیصل ایوب کھوکھر اور رانا سکندر حیات کا حلقہ این اے 126 اور پی پی 168 کے سرکاری سکولوں کا دورہ
  • ہماری حکومت نے بھارت کے سامنے سرنڈر کر دیا ہے، عمر ایوب
  • حکومت نے بھارت کے سامنے سرنڈر کردیا، بانی پی ٹی آئی مؤثر جواب دے سکتے ہیں، عمر ایوب
  • پیٹرول کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے سے کتنے ارب روپے بچا کر بلوچستان کی سڑکیں بنائی جائیں گی؟
  • بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، اراکین سینیٹ
  • پہلگام واقعہ بھارت کا سوچا سمجھا اقدام، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: اراکین سینیٹ
  • انڈیا کو دو ٹوک پیغام دیا جائے کہ حملہ کرو گے تو ہم زمینی اور فضائی اٹیک کریں گے، عمر ایوب
  • بلدیاتی بل2025ء ...سیاسی، مالی اور انتظامی اختیارات عوامی نمائندوں کو دینا ہونگے!!