فیصل آباد:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کچھ لوگ کسی کے بہکاوے میں آکر جیل پہنچ گئے آج انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں، مجھے آپ کو کامیابی کا راستہ دکھانا ہے جیل کی سلاخوں کا نہیں۔

فیصل آباد میں ہونہار طلبا میں اسکالرشپس کے چیک تقسیم کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکالر شپ پروگرام ہے جس میں سوفیصد میرٹ پر اسکالر شپس دی جارہی ہیں، طلبا کی جانب سے بے پناہ محبت کا اظہار میرے لیے اعزاز ہے، خوابوں کی تکمیل کا آغاز اچھی تعلیم سے ہوتا ہے، آئندہ برس اسکیم کا دائرہ کار پچاس ہزار اسکالر شپس تک بڑھایا جائے گا۔

سیاسی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے آپ کو کامیابی کا راستہ دکھانا ہے جیل کی سلاخوں کا نہیں، طلبا کسی کے کہنے پر اپنی زندگی خطرے میں نہیں ڈالیں نوجوانوں کی ریڈ لائن پاکستان ہونی چاہیے میں نے کبھی کسی کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کرنے کے لیے نہیں کہا، ہم نے قید بند کی صعوبتیں برداشت کیں مگر انتقامی سیاست نہیں کی، اپنی زندگی اور مستقبل کو خطرے میں ڈالنا ماں باپ کی بھی نافرمانی ہے، کچھ لوگ کسی کے بہکاوے میں آکر جیل پہنچ گئے آج انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں۔

انہوں ںے کہا کہ وہ کہتے تھے گورنر ہاؤس کو یونیورسٹی بنادیں گے یہ کردیں گے وہ کردیں گے میں وعدوں اور نعروں پر نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہوں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاکستان ایٹمی قوت ہے، دشمن حملہ کرنے سے پہلے 10 بار سوچےگا: مریم نواز

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے کہا ہےکہ  پاکستان ایٹمی قوت ہے، دشمن حملہ کرنے سے پہلے 10 بار سوچےگا۔لاہور میں تقریب سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سرحد پر کشیدگی ہے لیکن فکر کی ضرورت نہیں، پاک فوج ہر جارحیت کا مقابلہ کرنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے، ہمیں اختلافات بھلا کر پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہونا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے، دشمن حملہ کرنے سے پہلے 10 بار سوچےگا۔ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے میں نواز شریف کا کلیدی کردار ہے، پاک فوج ملک و قوم کے تحفظ کے لیے مکمل تیار ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ  حکومت عوام کی دہلیز  پر ان کی خدمت کر رہی ہے، ہر صوبے کے پاس مناسب وسائل ہیں لیکن اصل بات نیت کی ہے جس کی بناء پر پنجاب ترقی کی بے مثال منزلیں طے کر رہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی دھواں دار  پریس بریفنگ نے  بھارت کے  پسینے چھڑا دیئے۔۔۔۔" اسے کہتے ہیں  بگھو بگھو کر مارنا"

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بارڈر پر ٹینشن ہے، ہم نے ہر چیز کا مقابلہ کرنا ہے، مریم نواز
  • سرحدوں پر تناؤ ، ہمیں جلاؤ گھیراؤ والوں کے ساتھ نہیں، پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، مریم نواز
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا ازاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے طلبا کو بھی اسکالرشپس اور لیپ ٹاپس دینے کا اعلان
  • پاکستان ایٹمی قوت ہے، دشمن حملہ کرنے سے پہلے 10 بار سوچےگا: مریم نواز
  • پاکستانی فوج دشمن کے ہر وار کے مقابلے کی صلاحیت رکھتی ہے، مریم نواز
  • ہم بتانے آتے ہیں عدالتوں کی کوئی اوقات نہیں، انہوں نے گرفتار کرنا ہوتا ہے تو کرتے ہیں، عالیہ حمزہ
  • پاک فوج کے ہوتے ہوئے سرحد پر کشیدگی سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • ہم بتانے آتے ہیں عدالتوں کی کوئی اوقات نہیں، انہوں نے گرفتار کرنا ہوتا ہے تو کرتے ہیں، عالیہ حمزہ
  • بھارتی اداکار کا علاج کے لیے اپنا ہی پیشاب پینے کا انکشاف
  • کشمیریوں کا پہلگام واقعے سے کوئی تعلق نہیں، انہیں سزا مت دے، کشمیری رہنماؤں کی حکومت سے اپیل