الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر 119 عوامی نمائندوں کی رکنیت معطل کردی
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر 119 عوامی نمائندوں کی رکنیت معطل کردی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق جن عوامی نمائندوں کی رکنیت معطل کی گئی ہے ان میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا
الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے 2 اراکین سینیٹ کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع کرانے کے لیے 15 جنوری کی ڈیڈلائن دی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جب تک ارکان اسمبلی اور سینیٹرز اپنے گوشوارے جمع نہیں کرائیں گے ان کی رکنیت معطل رہے گی، اور ایوان کی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے ساتھ ہی خبردار بھی کیا ہے کہ کسی بھی رکن کی جانب سے غلط معلومات جمع کرانے کی صورت میں اس کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔
یہ بھی پڑھیں مالی گوشوارے جمع نہ کروانے والے اراکین اسمبلی کے ساتھ کیا ہوگا؟
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کو گوشوارے جمع کرانے کے لیے 31 دسمبر تک کا وقت دیا تھا، تاہم بعد میں تاریخ میں 15 جنوری تک توسیع کردی گئی تھی۔
یہ بھی واضح رہے کہ 2024 میں گوشوارے جمع نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے 18 ارکان اسمبلی نااہل قرار دے دیے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ارکان اسمبلی الیکشن کمیشن رکنیت معطل سینیٹرز گوشوارے وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ارکان اسمبلی الیکشن کمیشن رکنیت معطل سینیٹرز گوشوارے وی نیوز گوشوارے جمع نہ کرانے الیکشن کمیشن نے نے گوشوارے جمع کی رکنیت معطل
پڑھیں:
لاہور کے 1 رکن قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے 68 ارکان کی رکنیت معطل
ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے مالی سال 2023-2024 کے سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر لاہور کے 1 رکن قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے 68 ارکان کی رکنیت معطل کر دی ہے۔
معطل ہونے والے ارکان میں لاہور سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی میاں محمد اظہر، صاحبزادہ غزین عباسی، فرحت عباس، جاوید کوثر اور دیگر شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ان ارکان کی رکنیت معطل ہونے کی وجہ سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانا ہے۔ معطلی کے دوران یہ ارکان قانون سازی اور اجلاسوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے سے بڑادعویٰ سامنے آگیا
الیکشن کمیشن نے چیئرمین سینیٹ اور سپیکرز کو معطل ارکان سے متعلق آگاہ کر دیا ہے، اور ان ارکان کو رکنیت بحالی تک اسمبلی کے کاموں میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔