زاہد چوہدری : محکمہ پرائمری ہیلتھ کی عدم توجہ سے ہزاروں ڈاکٹرز ترقی سے محروم ہوگئے
گریڈ 18 کے کنسلٹنٹس ،سینئر میڈیکل افسران کی سنیارٹی لسٹیں 5 ماہ پہلے مرتب کی گئیں،گریڈ 18 سے 19 میں پروموشن کیلئے محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس نہ ہوسکا،794سینئر میڈیکل افسر ، 1872 کنسلٹنٹس ترقی کے منتظر ہیں ، محکمہ پرائمری ہیلتھ میں ڈپٹی سیکرٹری پروموشن کی سیٹ تک خالی ہے ، ڈپٹی سیکرٹری پروموشن نہ ہونے سے ترقیوں کے کیسز پر پیشرفت ٹھپ ہوگئی ، ہزاروں ڈاکٹرز کی ترقیاں بیوروکریسی کے سرخ فیتے کی نذر ہوگئیں
نادرا کی پاک آئی ڈی ویب سائٹ کل سے بند، موبائل ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی: موسم گرم، تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی
—فائل فوٹوکراچی میں24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
شہرِ قائد کراچی اس وقت گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔