ریڈیو پاکستان ڈیرہ کی چوالیسویں سالگرہ کی تقریب،جسٹس(ر)محمد دائود خان کی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز

ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان )ریڈیو پاکستان ڈیرہ کی چوالیسویں سالگرہ ریڈیو اسٹیشن کے سبزہ زار میں سادگی مگر پروقار طریقے سے منائی گئی جس میں جسٹس(ر)محمد دائود خان مہمان خصوصی تھے جب کہ ارباب دانش فورم کے سرپرست گلزار احمد ،صدر ابوالمعظم ترابی ،نائب صدر محمد بشیر سیماب،عطا الاکبر، قاضی مظفر،سید نجف علی شاہ ،علی جان، نجم سعید، اسد مختار، فرح نورین، محمد علی قیصر سمیت دیگر حاضر سروس و ریٹائرڈ ملازمین اور دور و نزدیک سے تشریف لانے والے سامعین بھی شریک ہوئے۔

مہمان خصوصی محمد دائود خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریڈیو ڈیرہ نے اہل ڈیرہ و ہمسایہ اضلاع کے عوام کو شعور بخشا اور زندگی بسر کرنے کے علوم سے نوازا، مختلف شعبہ ہائے حیات کے افراد کو آگاہی دی، دامان سمیت دیہی علاقوں کے لوگوں میں مقبولیت حاصل کی،ایس ڈی محمد نجم الحسن نے کہا کہ ہمارا عملہ وسائل و افرادی قوت کی کمی اور درپیش مشکلات کے باوجود بہتر طور پر خدمات سرانجام دے رہا ہے جو خراج تحسین کا مستحق ہے،انہوں نے کہا کہ سامعین بھی ہمارا اثاثہ اور ان کی محبتیں ہمارے حوصلے بڑھاتی ہیں،یہی وجہ ہے کہ ہر سال سالگرہ کے دن دوردراز علاقوں سے مبارک باد پیش کرنے کے لیے سامعین تشریف لاتے ہیں اور آج بھی آئے ہوئے ہیں،ہم تجدید عہد کرتے ہیں کہ مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

پروگرام منیجر ہمایوں مندوخیل نے شرکا کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہمیں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے.

وسائل کا فقدان اور افرادی قوت کی کمی ہے لیکن پھر بھی سفر جاری رکھے ہوئے ہیں.سابق ڈائریکٹر نیوز گل زار احمد نے کہا کہ ریڈیو ڈیرہ کا آغاز کسمپرسی کی حالت میں کیا گیا تھا. تب میز کرسیاں بھی دست یاب نہیں تھیں اور زمین پر بیٹھ کر کام کرنا پڑتا تھا. شہر سے چھے کلومیٹر دور آمد جوئے شیر لانے کے برابر تھی اور دیہی علاقوں کو جانے والی ایسی بسوں میں سفر کرنا پڑتا تھا جن میں بھیڑ بکریاں بھی ہوتی تھیں.سابق کنٹرولر عطا الاکبر نے کہا کہ ہمارے ہاتھ کا لگایا ہوا پودا تن آور درخت بن چکا ہے۔

جو مقام مسرت ہے.شرکائے تقریب نے ریڈیو کے عملے کو مبارک باد دی. اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور مہمانوں کی تواضع کی گئی،اسٹیشن ڈائریکٹر صاحب ذادہ محمد نجم الحسن اور پروگرام منیجر ہمایوں مندوخیل نے شرکا کا شکریہ ادا کیا.ارباب دانش فورم نے اپنی طرف سے سال گرہ کیک اور آنے والے سامعین نے بھی مٹھائی پیش کی.گلوکار شہزاد اقبال نے نغمے پیش کیے اور عبدالشکور نے مرحوم شاعر فاروق روکھڑی کا کلام مترنم آواز میں سنایا. نقابت کے فرائض اعجاز قریشی نے سرانجام دیے۔

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

پاکستان کو پوری ٹیم ویسٹ انذیز کے خلاف پہلی اننگز میں 230بنا کر آوٹ

ویسٹ انڈیز  کے خلاف ملتان ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان ٹیم پہلی اننگ میں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان ٹیم کی جانب سے سعود شکیل اور محمد رضوان نے پہلی نا مکمل اننگ کا دوبارہ آغاز کیا جس کے بعد پاکستان کی پانچویں وکٹ 187 اور چھٹی وکٹ 197 رنز پر گر گئی۔ سعود شکیل 84 اور سلمان آغا 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس دوران محمد رضوان نے ایک اینڈ سے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ بعدازاں پاکستان کی ساتویں اور آٹھویں وکٹ 200 رنز پر گری، نعمان علی صفر اور محمد رضوان 71 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی نویں وکٹ 225 رنز پر گری، خرم شہزاد 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ قومی ٹیم کی آخری وکٹ 230 رنز پر گری، ساجد خان 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ابرار احمد صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان ٹیم نے پہلی اننگ میں مجموعی طور پر 68.5 اوورز بیٹنگ کی۔ ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز اور جومیل وریکین نے 3،3 جبکہ کیون سنکلیئر 2 اور گداکیش موتی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ گزشتہ روز کھیل کا اختتام پاکستان ٹیم نے 4 وکٹ پر 143 رنز کے ساتھ کیا تھا۔  پہلے روز شان مسعود 11، محمد ہریرہ 6، بابر اعظم 8 اور کامران غلام 5 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے تھے جس کے بعد محمد رضوان اور سعود شکیل نے پارٹنر شپ قائم کر کے اسکور 4 وکٹ پر 143 رنز تک پہنچایا تھا۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم دسمبر 2006ء کے بعد پہلی بار ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کو پوری ٹیم ویسٹ انذیز کے خلاف پہلی اننگز میں 230بنا کر آوٹ
  • باکسنگ کے بے تاج بادشاہ، لیجنڈ باکسر محمد علی کی 83ویں سالگرہ منائی گئی
  • دنیائے باکسنگ کے بے تاج بادشاہ باکسر محمد علی کی 83 ویں سالگرہ
  • پاکستان ٹورازم ایکسپو میں بھر پور شرکت کرینگے ، ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل
  • حزب اللہ کے حامی امام کا ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا اعلان
  • پاکستان اور ترکیہ کی دوستی کی طویل تاریخ ہے،عطاءاللہ تارڑ
  • گھارو،جی ایم سید کی 121 ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد
  • پاکستان میں بحران کے موضوع پر برطانوی پارلیمنٹ کی عمارت میں بریفنگ
  • گورنر سندھ کی جعفریہ الائنس کے تحت حضرت علیؓ کی یومِ ولادت کی تقریب میں شرکت