پشاور میں ہونے والی میٹنگ آئین کی روح کے خلاف ہے، محمود خان اچکزئی
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پشاور میں ہونے والی میٹنگ آئین کی روح کے خلاف ہے، آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم نے تحریک کا نام تحریک تحفظ آئین پاکستان رکھا تھا، آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، آئین کو درخور اتنا نہیں سمجھا جارہا ہے، منتخب پارلیمنٹ کا لوگ مذاق اڑا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف سے علی امین اور بیرسٹر گوہر کی ملاقات میں سیاسی گفتگو نہیں ہوئی، سیکیورٹی ذرائع
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ 8 فروری کو جو لوگ جیتے تھے، انہیں بھگا دیا گیا، پاکستان میں 2 قسم کے لوگ ہیں، ایک وہ جو آئین کو بالادست بنانا چاہتے ہیں اور آئین کے تحت پارلیمنٹ کو طاقت کا سرچشمہ بنانا چاہتے ہیں، جو ہر ادارے کو اس فریم میں دیکھنا چاہتے ہیں جو آئین نے مقرر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ تمام لوگوں سے درخواست کرتے ہیں، چاہے سیاستدان ہوں، جنرل ہوں یا جرنلسٹ ہوں یا تاجر کہ وہ فیصلہ کریں کہ وہ اس صف میں کھڑا ہونا چاہتے ہیں یا اس صف میں۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی مینڈیٹ والی حکومت کے ساتھ پی ٹی آئی کس بات پر مذاکرات کر رہی ہے؟، محمود خان اچکزئی
ان کا کہنا تھا کہ ہماری صف ملک کو بچانے کی صف ہے، ملکی آئین کو بچانے کی صف ہے اور ملک کو آگے بڑھانے کی صف ہے۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پرسوں جو پشاور میں میٹنگ ہوئی ہے، وہ آئین کی روح کے خلاف ہے، ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں، اگر ادارے آئین پہ چلیں گے تو ہم ان کو سرآنکھوں پہ رکھیں گے، لیکن جو آئین کے خلاف چلیں گے، ہم نے ان کے خلاف آواز بلند کرنی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چاہتے ہیں نے کہا کہ ا ئین کی کے خلاف
پڑھیں:
آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات سے انکار کیوں کیا تھا، بیرسٹر گوہر نے بتادیا
چیئرمین تحریک اںصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے ان کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات ضرور ہوئی تاہم اسے ڈسکلوز کرنے کے لیے عمران خان سے ہدایات لینی تھیں، اس لیے شروع میں انکار کیا کہ کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں آرمی چیف سے ملاقات کے حوالے سے سوال کیا گیا کہ آپ نے آرمی چیف سے ملاقات کے حوالے سوال کے جواب میں کہا کہ آپ کی کوئی ملاقات نہیں، لیکن بعد میں عمران خان نے خود کہہ دیا کہ یہ ملاقات ہوئی تو اس پر آپ کیا کہیں گے؟ جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے مختلف خبریں چلائی، کسی نے کہا کہ گوہر خان ہیلی کاپٹر پر گیا، ڈس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن بہت زیادہ ہوجاتی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا ’ہماری آرمی چیف سے میٹنگ ضرور تھی، پشاور میں ہوئی، علی امین گنڈاپور نے میٹنگ کے لیے بلایا تھا، لیکن اس حوالے سے کیا ڈسکلوز کرنا ہے، اس کے لیے میں عمران خان سے ہدایات لیتا ہوں، عمران خان سے ملاقات کرتا ہوں اور ان سے ہدایات لیتا ہوں، عمران خان نے آرمی چیف سے میری ملاقات کو خود ڈسکلوز کیا ہے۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آرمی چیف بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی علی امین گنڈاپور عمران خان ملاقات