فضل الرحمن کی سیاسی حیثیت عمران خان کے مقابلے جتنی نہیں،وزیر اعلی کے پی کے ،گنڈاپور کے مولانا پر پھر سیاسی وار
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
فضل الرحمن کی سیاسی حیثیت عمران خان کے مقابلے جتنی نہیں،وزیر اعلی کے پی کے ،گنڈاپور کے مولانا پر پھر سیاسی وار WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز
پشاور (آئی پی ایس )وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان تمہاری سیاسی حیثیت عمران خان کے مقابلے جتنی نہیں ہے۔مذاکراتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اگر کہیں ملاقاتیں ہو رہی ہیں اور مثبت پیش رفت ہو رہی ہے یہ اعتماد قائم ہوا ہے تو ہی سب ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو خیبر پختونخوا کے انتخابات پر اعتراض ہے تو آئیں حلقے کھول لیتے ہیں، مولانا صاحب آپ کے ساتھ دھوکا ضرور ہوا ہے جو وعدے ہوئے تھے وہ پورے نہیں ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی اس طرح کے بیانات دے گا تو بطور وزیراعلی اس کا جواب دوں گا، جنہوں نے آپ کے ساتھ دھوکہ کیا ہے ان کا نام لیں ہمارے اوپر بات نہ کریں۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کہتا ہے میری تیسرے درجہ کی لیڈرشپ عمران خان سے ملے گی، مولانا فضل الرحمان نہ تمہاری سیاسی حیثیت عمران خان کے مقابلے جتنی نہیں ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی حفاظتی ضمانت میں توسیع
پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی حفاظتی ضمانت میں تین ہفتے کی توسیع کردی۔پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو گیارہ فروری تک حفاظتی ضمانت میں توسیع کردی ، پشاور ہائیکورٹ میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن کی سماعت ہوئی،سماعت چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی ۔وکیل عالم خان ادینزئی نے عدالت کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ پشاور ہائیکورٹ میں پیش نہیں ہوئے ،آج مذاکرات ہورہے ہیں اس لئے وہ پیش نہیں ہوئے ، پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کردی ۔ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ہورہے ہیں ، اس لئے وہ پیش نہیں ہوئے ۔