مریم نواز: میں نے بےقصور ہو کر 5 ماہ جیل میں گزارے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ انہوں نے بغیر کسی قصور کے 5 ماہ جیل کاٹی، لیکن اس دوران کبھی آنسو نہیں بہائے۔ فیصل آباد میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسکالر شپ کے ذریعے بچوں کو ان کا حق ملتا دیکھنا جذباتی لمحہ ہوتا ہے، جس سے خوشی کے آنسو آ جاتے ہیں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ طلبہ کی محبت کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مخالفین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہوتا ہے، وہ آئیں اور دیکھیں کہ ایک ماں نے بچوں کے ساتھ کیسا مضبوط رشتہ قائم کیا ہے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ اب پنجاب کے بچوں کے خواب ادھورے نہیں رہیں گے۔ اس سال 30 ہزار اسکالر شپ دی گئی ہیں اور اگلے سال یہ تعداد 50 ہزار تک بڑھائی جائے گی۔
اس سے پہلے، لاہور میں “آسان کاروبار فنانس” اور “آسان کاروبار کارڈز” کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے اعلان کیا کہ 3 کروڑ روپے تک کے بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو سہولتیں دی جائیں گی اور اگر قرضہ لینے کے بعد کوئی مشکل پیش آئے تو حکومت مدد فراہم کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے دورِ حکومت میں معیشت بہتر ہوئی اور دہشت گردی کا خاتمہ ہوا، لیکن 2018 کے بعد معیشت کو تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔ اب معیشت دوبارہ بہتری کی طرف گامزن ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مریم نواز انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعلی مریم نواز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات
وزیراعلی مریم نواز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات خاتون اول محترمہ امینے ایردوآن بھی اس موقع پر موجود تھیں صدر ایردوآن نے وزیر اعلی مریم نواز کا خیر مقدم کرتے ہوئے ڈپلومیسی فورم کانفرنس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا صدر ایردوآن نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جلد نوازشریف سے ملاقات ہوگی، انشاء اللہ، صدر ایردوآن کی وزیراعلی مریم نواز سے گفتگو وزیر اعلی مریم نواز نے بھی محمد نواز شریف کی جانب سے ترکیہ کے صدر کے لیے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا وزیر اعلی مریم نواز نے ترکیہ کے دورے کی دعوت دینے پر شکریہ بھی ادا کیا وزیراعلی مریم نواز آج ڈپلومیسی فورم 2025 سے خطاب کریں گی ڈپلومیسی کانفرنس کا عنوان 'تقسیم دنیا میں مستقبل کی تعمیر، تعلیم! تبدیلی لانے کی ایک طاقت' رکھا گیا ہے وزیر اعلی مریم نواز صوبہ پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی حکومت کے اقدامات اور اپنی جماعت کے منشور پر روشنی ڈالیں گی