غزہ میں جنگ بندی خوش آئند، امید ہے مکمل طور پر احترام کیا جائے گا: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی خوش آئند ہے، امید ہے جنگ بندی کا مکمل طور پر احترام کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں اور پوری پاکستانی قوم فلسطین بالخصوص غزہ میں جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں، امن کے حصول کیلئے قطر، سعودی عرب، امریکا، مصر اور دیگر دوست ممالک کی انتھک کوششیں ناقابل فراموش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کیلئے غزہ اور دیگر جنگ زدہ علاقوں میں انسانی امداد کی ترسیل انتہائی اہم ہے، ہمیں امید ہے کہ اس جنگ بندی کا مکمل طور پر احترام کیا جائے گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور گزشتہ کئی دہائیوں سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف جدوجہد میں اپنی جان و مال کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے اپنے موقف کا اعادہ کرتا ہے، 1967 سے قبل کی حدود پر مبنی القدس شریف دارالحکومت کے طور پر آزاد فلسطین ہی اس مسئلے کا پائیدار حل ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بھی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کردی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
منسک، شہباز شریف کا ہیوی مشینری اور گاڑیاں تیار کرنیوالی فیکٹری بیلاز کا دورہ
منسک میں ہیوی مشینری اور گاڑیاں تیار کرنیوالی فیکٹری بیلاز کے دورے کے موقع پر وزیراعظم کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فیکٹری کا دورہ کر کے بہت سی نئی چیزیں اور ٹیکنالوجی دیکھنے کا موقع ملا، ہمیں اعلیٰ کوالٹی کی مصنوعات درکار ہوں گی، ہمیں مل بیٹھ کر فیکٹری مصنوعات پر بات کرنا ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے منسک میں ہیوی مشینری اور گاڑیاں تیار کرنیوالی فیکٹری بیلاز کا دورہ کیا۔ بیلا روس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن نے فیکٹری آمد پر وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے الیکٹرک بس میں سفر کیا اور فیکٹری کے مختلف حصے دیکھے، انہیں بیلاز فیکٹری کی ورکنگ اور مصنوعات پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیکٹری میں 1948ء سے کان کنی میں استعمال ہونیوالے آلات تیار کیے جارہے ہیں، 1951ء سے گاڑیوں کیلئے دیگر ساز و سامان بنایا جارہا ہے، 1958ء سے 25 ٹن وزن اٹھانے والے ٹرکوں کی تیار شروع کی گئی، ماہانہ 30 ٹرک تیار کیے جاتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا فیکٹری کا دورہ کر کے بہت سی نئی چیزیں اور ٹیکنالوجی دیکھنے کا موقع ملا، ہمیں اعلیٰ کوالٹی کی مصنوعات درکار ہوں گی، ہمیں مل بیٹھ کر فیکٹری مصنوعات پر بات کرنا ہوگی۔اس موقع پر شہباز شریف نے بیلاروس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وزیر تجارت جام کمال بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ تھے۔