مشعال ملک کے گھر میں سوگ کا سماں، افسوسناک خبر آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
تحریکِ آزادیٔ کشمیر کے تہاڑ جیل میں بند رہنما یاسین ملک کی خوش دامن، اہلیہ مشعال ملک کی والدہ ریحانہ حسین ملک انتقال کر گئیں۔
یہ بات یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کے قریبی ذرائع کی جانب سے بتائی گئی ہے۔اہلِ خانہ کے مطابق مشعال ملک کی والدہ ریحانہ حسین کی نمازِ جنازہ آج دن 2 بجے اسلام آباد کے ایچ 11 قبرستان میں ادا کی جائے گی۔
’آرمی چیف سے ملاقات خوش آئند بات ہے‘، عمران خان نے بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کردی
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد
کراچی : سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے انتخابات میں نومنتخب صدر ،اولمپئن قمر ابراہیم ،ذوالفقار حسین ،اسلم نیازی ودیگر کا گروپ فوٹوکراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی اور سیکرٹری جنرل اولمپین رانا مجاہد علی خاں نے سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی اور سیکرٹری جنرل اولمپین رانا مجاہد علی خاں نے سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا امید ہے کہ نو منتخب عہدیداران اپنے صلاحیتوں سے سندھ میں قومی کھیل کی ترقی و ترویج میں اپنا کرداراداکریںگے۔ قبل ازیں عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں ممبران اسکروٹنی کمیٹی خرم نقوی ،سید احسان علی ، زاہد الاسلام اور محمد جاوید خان کی زیر نگرانی سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے الیکشن منعقد ہوئے جس میں احسان جتوئی صدر، اولمپین قمر ابراہیم، زوالفقار حسین ڈاھوٹ اور اسلم خان نیازی وائس پریزیڈنٹ ، رمضان جمالی سیکرٹری ، آصف احمد خان ایسوسی ایٹ سیکرٹری ، اعجاز احمد کھوکھر جوائنٹ سیکرٹری ،فاروق خان خزانچی جبکہ کوآرڈینیٹر اولمپئنکامران اشرف منتخب ہوئے جبکہ ممبران جنرل کونسل کیلئے وکیل الدین،طاہر حبیب ،سید ابوزر امراؤ ،عبدالرسول جانوری ، غلام حسین لغاری، عظمت پاشا، ڈاکٹر شبیر اور مسز نسیم حفیظ کو منتخب کیا گیا۔