غزہ کا حتمی حل متحارب فریقوں پر منحصر ہے، دوحہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی بعد کی صورتحال پر خبردار کرتے ہوئے قطری وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ دوحہ اپنے فلسطینی بھائیوں کی مسلسل حمایت جاری رکھے گا! اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے قطری وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے جنگ بندی معاہدے کے بعد کی صورتحال پر خبردار کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کا کہنا تھا کہ (غزہ میں) حتمی حل کا حصول زیادہ تر متحارب فریقوں پر منحصر ہے۔ قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ قطر و مصر کا کردار؛ (اسرائیلی و فلسطینی فریقوں کے درمیان) خلاء کو اس حوالے سے موثر عوامل پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے پُر کرنا ہے۔الجزیرہ کے ساتھ گفتگو میں محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے مزید کہا کہ ہم امیر قطر کی رہنمائی و حمایت میں اپنے فلسطینی بھائیوں کے لئے مسلسل حمایت پر تاکید کرتے ہیں!
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل پر دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
اسلام آ باد:ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں 8 پاکستانی شہریوں کے بے دردی سے قتل پر پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ حقائق کی تصدیق کے بعد تبصرہ کیا جائے گا ایرانی سرزمین پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے باخبر ہیں اور ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
ہم اس افسوسناک واقعے سے آگاہ ہیں اور ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ تہران میں ہمارا سفارتخانہ اور زاہدان میں قونصل خانہ متعلقہ ایرانی حکام سے مستقل رابطے میں ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ جب مکمل حقائق سامنے آئیں گے اور تصدیق شدہ معلومات دستیاب ہوں گی، تو ہم اس پر باقاعدہ تبصرہ کریں گے۔
دوسری جانب وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےایران کے علاقے مہرستان، صوبہ سیستان میں 8 پاکستانیوں کے بیہمانہ قتل پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
وزیرِ اعظم نے ایرانی سرزمین پر پاکستانیوں کے قتل پر گہری تشویش کا بھی اظہار. کیا اور کہا کہ دھشتگردی کا ناسور خطے میں موجود تمام ملک کیلئے تباہ کن ہے. خطے میں موجود ممالک کو مل کر دھشتگردی کے خلاف مربوط حکمت عملی پر عملدرآمد کرنا ہوگا
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایرانی حکومت ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے بعد قرار واقعی سزا دے اور اس بہیمانہ اقدام کی وجوہات عوام کے سامنے لائیں.
وزیرِ اعظم نے وزارت خارجہ کو پاکستانیوں کے اہل خانہ سے رابطہ کرنے اور ایران میں پاکستانی سفارتخانے کو انکی میتوں کی باحفاظت واپسی کیلئے اقدامات کی ہدایت.کی