سینئر ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس سید سجیل حیدر---فائل فوٹو 

سینئر ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس سید سجیل حیدر نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے جامع اقدامات کیے ہیں، اے این ایف منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملکی اور بین الاقوامی سطح پر سرگرم ہے۔

انہوں نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کی مہم کو سراہا گیا ہے، انسدادِ منشیات کے لیے طبقات کا کردار ادا کرنا ضروری ہے۔

سید سجیل حیدر نے کہا ہے کہ ملک بھر کی 77 جامعات سے منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات کو معاشرے کا بہت بڑا چیلنج قرار دیدیا

ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) سید سجیل حیدر نے منشیات کو پاکستانی معاشرے کے لیے بہت بڑا چیلنج قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس سید سجیل حیدر نے منشیات کو پاکستانی معاشرے کے لیے بہت بڑا چیلنج قرار دیا تھا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران سید سجیل حیدر نے کہا تھا کہ ہمسایہ ملک میں سینتھیٹک ڈرگ کی پیداوار بڑھی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ خواتین، بچوں کا ڈرگ اسمگلنگ میں بطور آلۂ کار استعمال خطرناک ہے، ہمسایہ ملک میں پوست کی کاشت میں کمی آئی ہے۔

ڈائریکٹر اے این ایف کا یہ بھی کہنا تھا کہ منشیات ہمارے معاشرے کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے، ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں منشیات فراہمی کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سید سجیل حیدر نے تعلیمی اداروں کے لیے

پڑھیں:

کیرم بورڈ میں چھپا کر منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

راولپنڈی : کھیلوں کے سامان میں چھپا کر منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی اور کیرم بورڈ میں چھپائی گئی 1 کلو 20 گرام آئس برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے اسلام آباد سے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کوشش ناکام بناتے پوئے اسلام آباد میں کوریئر آفس سے نیوزی لینڈ کیلئے بک پارسل قبضے میں لے لیا۔ترجمان نے بتایا کہ منشیات کھیلوں کے سامان میں چھپاکر بیرون ملک بھیجی جارہی تھی. کارروائی میں پارسل میں کیرم بورڈ میں چھپائی گئی 1 کلو 20 گرام آئس برآمد کی گئی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پارسل آزاد کشمیرکےرہائشی کی جانب سےبک کروایاگیاتھا .تاہم منشیات قبضےمیں لےکرمزیدتحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

گذشتہ روز کراچی ایئرپورٹ پر یوگنڈا کی خاتون کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی اور 144گرام 11 کوکین بھرے کیپسول برآمد کرلئے تھے.

متعلقہ مضامین

  • غزہ: جنگ بندی اور ’انروا‘ پر پابندی کی کوششیں متضاد اقدامات، لازارینی
  • وفاقی کابینہ کمیٹی ،پی ٹی وی میں1232 عہدے ختم کرنے کی منظوری
  • پی ٹی وی سے 1232عہدے ختم کرنے کی تیاریاں مکمل
  • پی ٹی وی منافع بخش شراکت داری کا منصوبہ، 1232 عہدے ختم کرنے کی منظوری
  • جامعات میں سیاسی مداخلت خودمختاری پر حملہ ہے،ایم کیو ایم پاکستان
  • تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے جامع اقدامات کیے ہیں: سید سجیل حیدر
  • کراچی ایئر پورٹ سے منشیات اسمگلنگ میں ملوث سری لنکن گرفتار
  • اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال گوشت کو مضر صحت بناسکتا ہے ؟
  • کیرم بورڈ میں چھپا کر منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی