چین اور موناکو کے درمیان باہمی سیاسی اعتماد کو مسلسل فروغ ملا ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز


بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ اور موناکو کے شہزادہ البرٹ دوم نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔ جمعرات کے روزشی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور موناکو کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے گزشتہ 30 سالوں میں فریقین کے درمیان باہمی سیاسی اعتماد اور روایتی دوستی کو مسلسل فروغ ملا ہے اور تعاون کے وافر ثمرات برآمد ہوئے ہیں۔

چین موناکو تعلقات مختلف پیمانے، مختلف تاریخ، ثقافت نیز مختلف سماجی نظاموں کےحامل ممالک کے درمیان دوستانہ میل جول اور مشترکہ ترقی کی مثال بن چکے ہیں۔شی جن پھنگ کا کہنا تھا کہ وہ چین موناکو تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور پرنس البرٹ دوم کے ساتھ مل کر سفارتی تعلقات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چین موناکو تعلقات میں نئی پیش رفت کو فروغ دینے کے لئے تیار ہیں۔

البرٹ دوم نے کہا کہ موناکو چین کے ساتھ اپنے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے۔وہ صدر شی کے ساتھ مل کر باہمی اعتماد کو گہرا کرنے، تعاون کو وسعت دینے اور دونوں ممالک کےتعلقات میں مزید زیادہ نتائج کے حصول کو فروغ دینے کے لئے تیار ہیں تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فوائد پہنچائے جائیں ۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کے درمیان

پڑھیں:

ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کا رابطہ، تائیوان سمیت مختلف تنازعات پر تبادلہ خیال

WASHINGTON:

دنیا کی دو سب سے بڑی طاقتیں امریکا اور چین کے صدور نے ٹیلی فونک رابطے میں تائیوان، ٹک ٹاک اور تجارت سمیت مختلف تنازعات پر تبادلہ خیال کیا۔

غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دوسرے دور صدارت کا حلف اٹھانے سے محض چند روز قبل اور چینی مصنوعات پر ٹیرف عائد کرنے کے اعلانات کے باوجود چین کے صدر شی جن پنگ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں بڑی طاقتوں کے صدور اس رابطے پر مطمئن ہیں اور ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے ایک نہایت اچھی کام قرار دیا اور چینی میڈیا کے مطابق صدر شی جن پنگ نے کہا کہ ٹرمپ اور وہ دونوں چین-امریکی تعلقات کے مثبت آغاز کے لیے پرامید ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں جاری بیان میں کہا کہ یہ کال چین اور امریکا دونوں کے لیے بہت اچھی تھی، مجھے توقع تھی کہ ہم مل کر کئی مسائل حل کرلیں گے اور اس کے لیے فوری آغاز کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے متوازن تجارت، ادویات، ٹک ٹاک اور دیگر کئی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر شی جن پنگ اور میں دنیا کو مزید پرامن اور محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن کام کریں گے۔

چین کے سرکاری میڈیا سی سی ٹی وی کے مطابق صدر شی جن پنگ نے تائیوان کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، جس کے بارے میں بیجنگ کا دعویٰ ہے کہ یہ ان کا علاقہ ہے اور امید ظاہر کی کہ امریکا اس معاملے پر انتہائی احتیاط سے کام لے گا۔

صدر شی جن پنگ نے کہا کہ تائیوان کا معاملہ چین کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت سے متعلق ہے اور امید ہے کہ امریکی حکام احتیاط برتیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور چین کے درمیان اختلافات ہوسکتےہیں لیکن ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کا احترام کرتے ہیں اور کشیدگی اور تنازعات سے بچتے ہوئے تجارتی تعلقات دونوں کے لیے سود مند ہوں گے۔

دونوں ممالک کے سربراہاں کے درمیان گزشتہ برس نومبر میں ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخاب میں کامیابی کے بعد یہ پہلا رابطہ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور سفارتی میدان میں تعلقات میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔

ادھر امریکی سپریم کورٹ نے قومی سلامتی کا معاملہ قرار دیتے ہوئے چینی کمپنی ٹک ٹاک پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔

یاد رہے کہ تائیوان کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے دور صدارت میں تعاون کی پیش کش کی تھی، جس میں اسلحے کی فروخت کو ریگولر کرنے کی تجویز بھی شامل تھی۔

بعد ازاں گزشتہ برس انتخابی مہم کےدوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ تائیوان کو دفاع کے لیے امریکا کو ادائیگی کرنی چاہیے۔

ری پبلکن کے منتخب صدر پہلے ہی یہ اعلانات کرچکے ہیں کہ وہ امریکا درآمد ہونے والی تمام اشیا پر 10 فیصد ڈیوٹی نافذ کریں گے اور چین سے آنے والی مصنوعات پر 60 فیصد ڈیوٹی عائد ہوگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے 6 جنوری کو کہا تھا کہ وہ اور شی جن پنگ نمائندوں کے ذریعے رابطے میں ہیں اور تعلقات کے حوالے سے مثبت رائے رکھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کا رابطہ، تائیوان سمیت مختلف تنازعات پر تبادلہ خیال
  • ایران اور روس کے درمیان تعاون امریکہ کی پابندیوں کو بے اثر کر دے گا، پزشکیان
  • ہمارے اور ایران کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، ولادیمیر پیوٹن
  • چین اور کروشیا کے درمیان گہری روایتی دوستی ہے، چینی صدر
  • چین نئی امریکی حکومت کے ساتھ اختلافات کو مناسب طریقے سے  حل کرنے کے لئے تیار ہے، وزارت خارجہ
  • ’دنیا کی  یکجہتی‘میں چین اور امریکہ کا  مثبت کردار ضروری ہے، چینی میڈیا
  • الخدمت ملک بھر کیلیے خدمت اور اعتماد کا اہم ترین ادارہ ہے،لیاقت بلوچ
  • پاک بنگلہ دیش بڑھتے تعلقات خطے میں امن کے لیے کتنے اہم ہیں؟
  • پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین دفاعی تعاون اور شراکت داری پر غور