چین دوہرے استعمال کی اشیاء پر برآمدی کنٹرول مناسب وقت پر بڑھائے گا، وزارت تجارت
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
چین دوہرے استعمال کی اشیاء پر برآمدی کنٹرول مناسب وقت پر بڑھائے گا، وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے دوہرے استعمال کی اشیاء کے برآمدی کنٹرول کے حوالے سے کہا کہ چین برآمدی کنڑول کے معاملے کو بہت اہمیت دیتا ہے۔اسٹرٹیجک وسائل سے وابستہ اشیاء میں شہری اور عسکری دونوں استعمال کی نمایاں خصوصیات موجود ہیں۔
چین بین الاقوامی عمل کے مطابق عدم پھیلاؤ جیسی اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے پورا کرے گا، اور قومی سلامتی کے تحفظ سمیت اپنی ضروریات کے مطابق متعلقہ اسٹریٹجک وسائل کے شعبے میں مناسب موقع پر برآمدی کنٹرول کو مضبوط کرے گا۔
اس کے ساتھ ہی چین اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو غیر متزلزل طور پر فروغ دے گا اور متعلقہ ممالک اور علاقوں کے ساتھ ملکر برآمدی کنڑول پر بات چیت اور تعاون کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ عالمی صنعتی اور سپلائی چینز کے استحکام کو برقراررکھا جائے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: برا مدی کنٹرول استعمال کی
پڑھیں:
مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجو21 اشیا کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں
اسلام آباد: ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کا رجحان جاری رہا۔ حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر 1.16 فیصد کی سطح پر آگئی ہے جبکہ مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.39 فیصد کی کمی واقع ہوئی، سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتار کم ہوکر 1.90 فیصد کی سطع پر آگئی۔
وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں جس کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران 21 اشیاء مہنگی، 10 کی قیمتوں میں کمی اور 20 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ایک ہفتے کے دوران ڈھائی کلو گھی کا ٹن 16 روپے سے زائد مہنگا ہوا، جلانے والی لکڑی 13 روپے من مہنگی ہوئی، پیٹرولیم مصنوعات، چینی، دالیں، گڑ بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 27 روپے، آلو فی کلو 9 روپے، زندہ مرغی فی کلو 9 روپے، پیاز فی کلو 13 روپے سستی ہوگئی۔ ایل پی جی، دال، ماش، لہسن اور انڈے بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق چاول، ڈبل روٹی، تازہ دودھ سمیت 20 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔