چین غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کی حمایت کرتا ہے، وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
چین غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کی حمایت کرتا ہے، وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز
بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والی غزہ جنگ بندی کے معاہدے پر کہا کہ چین غزہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ اس معاہدے کو مؤثر طریقے سے نافذ کیا جا سکے گا اور غزہ میں مکمل اور مستقل جنگ بندی حاصل ہوگی۔
جمعرات کے روز ترجمان نے کہا کہ چین جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کی حمایت کرتا ہے اور غزہ کو انسانی امداد فراہم کرنے اور جنگ کے بعد تعمیر نو کے دوبارہ شروع کرنے میں مثبت کوششیں جاری رکھے گا۔
امید ہے کہ تمام متعلقہ فریق غزہ جنگ بندی کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے علاقائی کشیدگی میں کمی کو فروغ دیں گے ۔ چین بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل کوششیں کرے گا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
امید ہے کہ اتوار سے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل شروع ہوجائیگا، انٹونی بلنکن
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے جنگ بندی ڈیل پر آج جو خدشات ظاہر کیے، ان سے آگاہ ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ نیتن یاہو اور انکی ٹیم سے ملکر معاملات حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے امید ظاہر کی ہے کہ اتوار سے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل شروع ہو جائے گا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انتونی بلنکن نے کہا جنگ بندی سے متعلق حتمی معاملات پر امریکی ثالثوں اور قطری حکام سے گفتگو کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے جنگ بندی ڈیل پر آج جو خدشات ظاہر کیے، ان سے آگاہ ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ نیتن یاہو اور ان کی ٹیم سے مل کر معاملات حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔