اسلام آباد ( صغیر چوہدری )پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیپرا) اور نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ (این ٹی ایل) نے پاکستان میں پبلک پروکیورمنٹ کے عمل میں شفافیت بڑھانے اور کارکردگی بہتر بنانے کے لئے ایک اہم معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
معاہدے کے تحت این ٹی ایل ملک بھر میں 21 ہزار سے زائد ای سہولت کے ذریعے “ای پاک ایکوئزیشن اینڈ ڈسپوزل سسٹم (ای پیڈز)” میں رجسٹریشن کے خواہشمند سپلائیرز اور بولی دہندگان کی شناختی تصدیق کی خدمات فراہم کرے گا۔
پیپرا کے پراجیکٹ ڈائریکٹر شیخ افضال رانا نے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ای پیڈز سسٹم میں شناختی تصدیق کی سہولت دھوکہ دہی سے نمٹنے اور پبلک پروکیورمنٹ کی کارروائی میں اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہو گی۔
این ٹی ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمر خان آزاد نے کہا کہ شناختی تصدیق کی محفوظ اور معتبر خدمات کی فراہمی کا یہ معاہدہ پاکستان میں پبلک پروکیورمنٹ کے عمل کو شفاف اور فعال بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔معاہدے پر عملدرآمد سے ملک بھر میں پبلک پروکیورمنٹ کے نظام میں بہتری آئے گی۔ پہلے مرحلے کے دوران تقریباً 35 ہزار سپلائیرز اور بولی دہندگان کی تصدیق کی جائے گی جبکہ اگلے مرحلے میں توقع ہے کہ یہ تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔پیپرا کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر حافظ جاوید احمد، پرنسپل سافٹ ویئر انجینئر سید عابد علی رضوی، اور پرنسپل بزنس اینالسٹ وردا تنویر کے علاوہ ای سہولت کے سربراہ عرفان انور اور این ٹی ایل کے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ملک سلیم انور بھی اس موقع پر موجود تھے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ٹی ایل تصدیق کی

پڑھیں:

علی امین گنڈاپور نے آرمی چیف اور بیرسٹر گوہر کے درمیان ملاقات کی تصدیق کردی۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے چئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی تصدیق کردی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے تیسرے دور میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔اس دوران نہیں میڈیا نے گھیر لیا اور سوالات کی بوچھار کردی۔ایک سوال کے جواب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کھلے مذاکرات ہو رہے ہیں تو بیک ڈور کی ضرورت نہیں ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ سیکیورٹی امور پر ملاقات ہوئی تھی اس میں کیا طے پایا؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ سیکیورٹی سے متعلق تو میری ملاقات ہوئی تھی۔علی امین گنڈاپور نے آرمی چیف اور بیرسٹر گوہر کے درمیان ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف سے میری ملاقات سیکیورٹی سے متعلق ہوئی تھی، آرمی چیف نے تمام پارٹی سے بھی ملاقات کی تھی جس میں بیرسٹر گوہر بھی تھے۔

متعلقہ مضامین

  • شارجہ واریئرز کی فیلڈنگ کو بہتر بنانے پر توجہ
  • جی بی میں سبسڈائز گندم کی شفاف تقسیم کیلئے نادرا کیساتھ معاہدہ
  • پبلک پروکیورمنٹ کو مزید شفاف بنانے کے لیے پیپرا اور نادرا کے درمیان معاہدہ
  • چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بھی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کردی 
  • چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق
  • اسرائیل و حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ بہتر مستقبل کا موقع ہے، اینٹونیو گیوٹریس
  • علی امین گنڈاپور نے آرمی چیف اور بیرسٹر گوہر کے درمیان ملاقات کی تصدیق کردی۔
  • علی امین گنڈاپور کی آرمی چیف اور بیرسٹر گوہر کے درمیان ملاقات کی تصدیق
  • نیوزی لینڈ اور متحدہ عرب امارات کے آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط