پنجاب یونیورسٹی کی قابض زمین واگزار، غیر قانونی تعمیرات مسمار
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
پنجاب یونیورسٹی کی 50 سال سے قابض زمین واگزار، غیر قانونی تعمیرات مسمار کردی گئی
پنجاب یونیورسٹی کی 50 سال سے قبضہ کی گئی 12 کنال سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی، جہاں غیر متعلقہ افراد اور بااثر ملازمین نے ناجائز تعمیرات کر رکھی تھیں۔ جامعہ کے ہیلتھ سینٹر سے متصل اس زمین پر 37 خاندان قابض تھے، جبکہ چند ملازمین نے زمین بیچ کر غیر متعلقہ افراد کو گھروں کا قبضہ دیا تھا۔
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے عہدہ سنبھالتے ہی قبضے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ انہوں نے اہم ترین شخصیات کی سفارشات کو رد کرتے ہوئے انتظامیہ کو زمین واگزار کرانے کی ہدایت کی۔
ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ریحان صادق کی قیادت میں رات گئے آپریشن کے دوران ناجائز تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔ 50 سال بعد یونیورسٹی کی زمین کو آزاد کروا لیا گیا، جو اہم کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: یونیورسٹی کی
پڑھیں: