گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر قومی، صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کے 139 ارکان کی رکنیت معطل کر دی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کے 2 ارکان عبدالقدوس اور قاسم کی رکنیت معطل کی گئی ہے، جبکہ قومی اسمبلی کے 16 ارکان، پنجاب اسمبلی کے 68 ارکان، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 33 ارکان، سندھ اسمبلی کے 15 ارکان اور بلوچستان اسمبلی کے 5 ارکان کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی ہے۔ یہ تمام ارکان گوشوارے جمع نہ کرانے کی وجہ سے معطل کیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
توحید ہریدوئے امپائر سے تکرار پر ایک میچ کیلئے معطل
ڈھاکا:محمڈن اسپورٹنگ کلب کے کپتان توحید ہریدوئے کو امپائر سے تکرار پر ایک میچ کیلئے معطل کردیا گیا۔
ڈھاکا پریمیئر لیگ میں ابھانی کے خلاف میچ میں دوسری اننگز کے ساتویں اوور کے دوران توحید ہریدوئے نے آن فیلڈ امپائرز سہیل احمد اور شرف الدولہ ابن سیاکت سے بحث کی۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب پیسر عبادت حسین کی گیند ابھانی کے بیٹر ایم متھون کے پیڈز پر لگی۔ عبادت نے آؤٹ کی اپیل کی لیکن امپائر نے انگلی نہیں اٹھائی جس پر توحید اور عبادت نے امپائرز سے بات کی۔
ری پلے سے واضح ہوا کہ گیند آف سائیڈ جا رہی تھی لہٰذا امپائر کا فیصلہ درست قرار دیا گیا۔
توحید ہریدوئے اب سپر لیگ کے پہلے میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے جبکہ ان کی جگہ قائم مقام کپتان کے اعلان کا انتظار ہے۔