چین دوہرے استعمال کی اشیاء پر برآمدی کنٹرول مناسب وقت پر بڑھائے گا، وزارت تجارت
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے دوہرے استعمال کی اشیاء کے برآمدی کنٹرول کے حوالے سے کہا کہ چین برآمدی کنڑول کے معاملے کو بہت اہمیت دیتا ہے۔اسٹرٹیجک وسائل سے وابستہ اشیاء میں شہری اور عسکری دونوں استعمال کی نمایاں خصوصیات موجود ہیں۔ چین بین الاقوامی عمل کے مطابق عدم پھیلاؤ جیسی اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے پورا کرے گا، اور قومی سلامتی کے تحفظ سمیت اپنی ضروریات کے مطابق متعلقہ اسٹریٹجک وسائل کے شعبے میں مناسب موقع پر برآمدی کنٹرول کو مضبوط کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی چین اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو غیر متزلزل طور پر فروغ دے گا اور متعلقہ ممالک اور علاقوں کے ساتھ ملکر برآمدی کنڑول پر بات چیت اور تعاون کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ عالمی صنعتی اور سپلائی چینز کے استحکام کو برقراررکھا جائے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مئی کیلئے ایل این جی کارگو اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے کا فیصلہ
بجلی کی پیداوار کے لیے ایل این جی کا استعمال کم ہونے لگا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے مئی کےلیے ایل این جی کارگو اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اٹلی کی کمپنی سے معاہدے کے تحت ایل این جی کارگو مئی میں ملنا ہے۔ کمپنی سے ہر ماہ ایک ایل این جی کارگو درآمد کرنے کا معاہدہ ہے، ایل این جی کارگو کی درآمد طلب کے مطابق کی جا رہی ہے۔
ذرائع وزارت توانائی کے مطابق طویل مدتی معاہدوں کے تحت آنے والے ایل این جی کارگوز بھی طلب کے مطابق منگوائے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایل این جی کارگوز کو طلب کم ہونے پر مؤخر بھی کر دیا جاتا ہے۔ ایل این جی کارگوز کو طلب کم ہونے کی بنا پر اوپن مارکیٹ میں بیچنے کا آپشن ہوتا ہے۔
ذرائع کے مطابق حالیہ مہینوں میں بجلی کی پیداوار کےلیے ایل این جی کا استعمال کم ہوا۔ ایل این جی کے کم استعمال کے باعث اس کی طلب بھی کم ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اٹلی کی کمپنی سے اس سال خریدے گئے 4 کارگوز اوپن مارکیٹ میں بیچے جا چکے ہیں۔