کراچی:

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شامل لیگ اسپنر ابرار احمد اور آف اسپنر ساجد خان اپنی 50 وکٹیں مکمل کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔

ابرار احمد اور ساجد خان کو اپنی 50 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے کے لیے بالترتیب 11 اور 6 وکٹیں درکار ہیں۔

لیگ اسپنر ابرار احمد اب تک 8 ٹیسٹ میچز میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ انہوں نے 1478 رنز دے کر 39 وکٹیں اپنے نام کر رکھی ہیں۔

مزید پڑھیں؛ پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ کے لیے اسپن ٹریک تیار

اسی طرح، آف اسپنر ساجد خان نے اب تک 10 میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 1355 رنز کے عوض 44 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

دونوں اسپنرز ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں اسپنر ساجد خان نے ساتھی اسپنر نعمان علی کے ساتھ مل کر حریف بیٹنگ کو تہس نہس کرتے ہوئے گرین کیپس کو سیریز میں 1-2 کی فتح سے ہمکنار کیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

پاک ویسٹ انڈیز پہلا ٹیسٹ آج ملتان میں شروع ہوگا

ملتان(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج ملتان اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کے لیے اسپن ٹریک تیار کر لیا گیا۔میچ کا آغاز صبح 10.30 بجے ہوگا، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے کپتان ٹرافی کی رونمائی بھی کریں گے۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ اسکواڈ کی جانب سے پریکٹس بھی کی گئی۔ اسپن وکٹ کی تیاری کے لیے انڈسٹریل سائز پنکھوں سے پچ کو خشک کیا جا رہا ہے جبکہ اسے پلاسٹک کور میں بھی ڈھانپ کر رکھا گیا ہے، گرائونڈ اسٹاف کو پہلے ہی پچ پر موجود نمی کو خشک کرنے کی ہدایت دی جا چکی۔اسپن ٹریک کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں ٹیموں کی جانب سے پہلے ٹیسٹ میں اسپن بولرز پر انحصار کیا جائے گا۔ ممکنہ سلو کنڈیشنز کے پیش نظر بیٹرز نے بھی اسپنرز کو کھیلنے کی مہارت بنانے پر توجہ مرکوز رکھی رہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق اسپنر عبدالرحمان کو اسپن بولنگ کوچ مقرر کیا ہے، وہ ایک روز قبل ہی ٹیم کو جوائن کر چکے، انھوں نے میزبان اسپنرز ابرار احمد، نعمان علی اور ساجد خان کو پچ کے مطابق پریکٹس کروائی۔واضح رہے کہ کیریبیئن ٹیم 19برس بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 2006 میں پاکستان میں کھیلی گئی سیریز میزبان ٹیم نے دو صفر سے جیتی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • ملتان ٹیسٹ: نعمان اور ساجد نے ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ کو تباہ کردیا، پوری ٹیم 137 پر ڈھیر
  • ساجد خان ویسٹ انڈیز کی ٹیم پر قہر بن کر برس پڑے،ویسٹ انڈیز نے8وکٹیں گنوادیں
  • ملتان ٹیسٹ: ساجد خان اور نعمان علی کی شاندار بولنگ
  • ویسٹ انڈیز نے اسپنر سے گیند کرواکر 113 سال پُرانی روایت توڑ دی
  • ملتان ٹیسٹ: اس پچ پر میچ 3 دن میں ختم ہوسکتا ہے، محمد رضوان
  • ملتان ٹیسٹ، پاکستان نے پہلے روز 4 وکٹ پر 143 رنز بنالیے
  • ملتان ٹیسٹ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 143 رنز پر 4 وکٹیں گنوائیں
  • پاک ویسٹ انڈیز پہلا ٹیسٹ آج ملتان میں شروع ہوگا
  • پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ کے لیے اسپن ٹریک تیار