آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسٹیبلشمنٹ ڈیل بانی پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر عمران خان ملاقات پاکستان تحریک انصاف عمران خان وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسٹیبلشمنٹ ڈیل بانی پی ٹی ا ئی بیرسٹر گوہر عمران خان ملاقات پاکستان تحریک انصاف وی نیوز

پڑھیں:

بیرسٹر گوہر، علی امین گنڈاپور کی آرمی چیف سے ملاقات خوش آئند ہے، عمران خان

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں بانی ہی ٹی آئی سے ملاقات کرکہ آرہا ہوں۔
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ اس گفتگو میں خان صاحب نے صحافیوں کو بتایا کہ میری ملاقات ایک جگہ ہوئی ہے، میری جو بھی ملاقات کسی سے بھی ہوتی ہے میں تب بتاتا ہوں جب خان صاحب کی مجھے ہدایت ہوتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں جہاں بھی جاتا ہوں جو بھی کرتا ہوں وہ بانی ہی ٹی آئی کے لیے ہی کرتا ہوں اور ان کی ہدایات کے مطابق کرتا ہوں، بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے اس ملاقات کو خوش آئند قرار دیا ہے، ملکی استحکام کے لیے یہ بہت ضروری ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے دروازے بات چیت کے لیے ہمشیہ کھلے تھے، دوسرے دروازے بند تھے، لیکن اب اگر بات چیت کا آغاز ہوا ہی اور بات آگے بڑھتی ہے تو یہ ملک کے استحکام کے لیے بہت اچھا ہوگا، ہمارے 2 ہی مطالبات ہیں کہ جوڈیشل بنے اور وہ دو واقعات کی انکوائری کرے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میری آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے، میں اور علی امین گنڈا پور دونوں آرمی چیف سے ملے، ان کا کہنا تھا کہ ملاقات ہماری پشاور میں ہوئی ہے، ہم نے اپنا سارا معاملہ آرمی چیف کے سامنے رکھ دیا ہے۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، دوسری جانب سے مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر بات چیت شروع ہوئی ہے تو یہ خوش آئند بات ہے، تمام مطالبات پیش کر دیے گئے ہیں۔
بعد ازاں چیئرمین پی ٹی آئی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے اور پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ عمر ایوب سے ملاقات کی۔
ملاقات میں بیرسٹر گوہر نے اپوزیشن چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کا خصوصی پیغام مزکراتی کمیٹی کو پہنچا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • آرمی چیف سے علی امین ، بیرسٹر گوہر کی ملاقات خوش آئند ہے،عمران خان
  • آرمی چیف سے بیرسٹر گوہر اور گنڈا پور کی ملاقات خوش آئند ہے،عمران خان
  • کچھ لوگوں کی کوشش ہے پی ٹی آئی، اسٹیبلشمنٹ میں دراڑ پڑے، خلیج ہو، بیرسٹر گوہر
  • آرمی چیف سے ملاقات ملکی استحکام کے لیے خوش آئند قدم ہے، عمران خان
  • بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات خوش آئند اور پاکستان کے لیے نیک شگون ہے، عمران خان
  • بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات،عمران خان نے بھی تصدیق کر دی
  • بیرسٹر گوہر، علی امین گنڈاپور کی آرمی چیف سے ملاقات خوش آئند ہے، عمران خان
  • ’آرمی چیف سے ملاقات خوش آئند بات ہے‘، عمران خان نے بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کردی
  • ’آرمی چیف سے ملاقات خوش آئند بات ہے‘، عمران خان کی بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق