ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن، 22 خوارج ہلاک, 18زخمی
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں 14 دسمبر سے اب تک سیکیورٹی فورسز کی مختلف کاروائیوں کے دوران 22 خوارج ہلاک جبکہ 18زخمی ہو گئے ۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق 14 دسمبر سے اب تک آپریشن کے دوران 18خوارج زخمی کیے گئے، یہ آپریشن خفیہ اطلاع پر کیے گئے تھے۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز علاقے میں امن کی بحالی اور خوارج کے خاتمے تک جاری رہیں گے، کیونکہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
حکومت سندھ کا گراونڈ کی گئی گاڑیاں نیلام کرنے، سرکاری ملازمین کیلئے الیکٹرک گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آج کرم سامان لے جانے والے قافلے پر شرپسندوں نے فائرنگ کی، فائرنگ کی زد میں 4 گاڑیاں آئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 10 گاڑیاں با حفاظت علی زئی پہنچ چکی ہیں جبکہ باقی گاڑیوں کو پیچھے ہی روک لیا گیا۔پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں شر پسند بھاگ گئے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
وادی تیراہ : ایک ماہ کے دوران 22 خوارج مارے گئے:آئی ایس پی آر
سیکورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں 14 دسمبر 2024 سے مختلف آپریشنز میں اب تک 22 خوارج کو ہلاک اور 18 خوارج کو زخمی کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کے متعدد واقعات رونما ہوئے جن میں کئی اموات ہوئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق گھنائونی کارروائیوں کے جواب میں سیکیورٹی فورسز علاقے میں خوارج کے خلاف وسیع انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کررہی ہیں، 14 دسمبر 2024 سے جاری مختلف آپریشنز میں فورسز نے 22 خوارج کو ہلاک اور 18 کو زخمی کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن کی بحالی اور خوارج کے خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے.سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خوارج ہلاک ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ منگل کو بھی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف آپریشنز کے دوران 8 خارجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں خارجیوں کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا تھا .جس میں 6 خارجی مارے گئے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن ضلع خیبر کی تیراہ وادی میں کیا جس میں 2 خارجیوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔