ایف آئی اے کی کارروائی؛ ڈالرز سمیت کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
کراچی:
ایف آئی اے کی کارروائی میں ہزاروں ڈالرز سمیت کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔
ترجمان کے مطابق ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔
گرفتار کیے گئے ملزم کی شناخت محمد ہارون کے نام سے ہوئی، جسے کے ایم سی ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم غیر ملکی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے، سج سے چھاپے کے دوران سے 35 ہزار امریکی ڈالرز برآمد ہوئے۔
ملزم کے قبضے سے 10ہزار درہم، 1500 برطانوی پاؤنڈز، 1030 سعودی ریال، ایک لاکھ 20 ہزار روپے برآمدکیے گئے۔ گرفتار ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے اور وہ برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں کر سکا۔
ملزم کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔ حکام نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: غیر ملکی کرنسی
پڑھیں:
لاہور: خاتون کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
گجرپورہ پولیس نے خاتون سعدیہ کے قتل کے چند گھنٹوں کے بعد ہی فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔خاتون کا قاتل اس کا شوہر عارف نکلا۔
تفصیلات کے مطابق خاتون کو چند گھنٹے قبل گجر پورہ کے علاقہ میں رکشہ میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ڈی آئی جی آپریشن لاہور فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لے کر ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔
ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے ایس ایچ او گجر پورہ محمد ذکاء اور انچارج چوکی کرول گھاٹی شجاع اللہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔
پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔
ایس ایچ او گجر پورہ محمد ذکاء نے بتایا کہ گرفتار ملزم سے آلہ قتل برآمد کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔