اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے فلسطینی مزاحمتی تحریک اور غاصب اسرائیلی رژیم کے درمیان طے پانیوالے غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا خیرمقدم کیا اور غاصب صیہونیوں کی "قابض ماہیت" کیجانب اشارہ کئے کہا کہ اقوام متحدہ مشرق وسطی کے تمام فریقوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس معاہدے کو فلسطینیوں و "اسرائیلیوں" کے بہتر مستقبل کی تعمیر کیلئے ایک بہتر موقع کے طور پر استعمال کریں! اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینٹونیو گیوٹریس نے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس و غاصب صیہونی رژیم کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی کے معاہدے کو سراہا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ حماس و اسرائیلی رژیم کے درمیان غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ، ایک بہتر مستقبل بنانے کا موقع ہے۔ روسی خبررساں ایجنسی اسپتنک کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد غاصب صیہونیوں کی "قابض ماہیت" کی جانب اشارہ کئے بغیر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ مشرق وسطی کے تمام فریقوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اسرائیل و حماس کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی کے حالیہ معاہدے کو فلسطینیوں و "اسرائیلیوں" کے بہتر مستقبل کی تعمیر کے لئے ایک بہتر موقع کے طور پر استعمال کریں!

اینٹونیو گیوٹریس نے کہا کہ میں فریقین سمیت تمام متعلقہ اتحادیوں پر زور دیتا ہوں کہ وہ اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے فلسطینیوں، اسرائیلیوں اور پورے خطے کے بہتر مستقبل کے لئے ایک قابل اعتماد سیاسی راستہ تشکیل دیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ "قبضے کا خاتمے" اور "مذاکرات کے ذریعے دو ریاستی حل کا حصول" بدستور ایک فوری ترجیح ہے۔ اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آخر میں اینٹونیو گیوٹریس نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ انسانی ہمدردی کے حوالے سے ہر ممکن اقدام اٹھانے کو تیار ہے، لیکن اسے توقع ہے کہ دوسرے فریق بھی میدان میں ان کوششوں کے مطابق جواب دیں گے۔

ادھر، جنگ بندی کے اعلان کے فورا بعد ہی غاصب و قابض صیہونی رژیم نے بھی اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی رژیم غزہ پر مسلط کردہ 15 ماہ کی اپنی (انسانیت سوز) جنگ کے بعد بھی حماس کو ختم کر ڈالنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ قبل ازیں قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے اپنی ایک پریس کانفرنس میں باضابطہ طور پر اعلان کیا تھا کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس اور اسرائیلی رژیم، جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے مسودے پر رضامند ہو گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بہتر مستقبل جنگ بندی کے کے درمیان کہا کہ

پڑھیں:

پاکستانی وزارت دفاع اور بیلا روس وزارت دفاع کے درمیان فوجی تعاون کا معاہدہ

تقریب میں بیلا روس کی فوجی صنعت کی اسٹیٹ اتھارٹی اور وزارت دفاعی پیداوار پاکستان کے درمیان فوجی تکنیکی تعاون سے متعلق 2025 سے 2027 کا روڈ میپ طے پاگیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف بیلا روس کے دورے پر ہیں۔ اس دوران دونوں ملکوں کے درمیان معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان کی وزارت دفاع اور بیلا روس کی وزارت دفاع کے درمیان فوجی تعاون کا معاہدہ ہوا۔ تقریب میں بیلا روس کی فوجی صنعت کی اسٹیٹ اتھارٹی اور وزارت دفاعی پیداوار پاکستان کے درمیان فوجی تکنیکی تعاون سے متعلق 2025 سے 2027 کا روڈ میپ طے پاگیا، دونوں ممالک کے درمیان ری ایڈمیشن معاہدہ کا معاہدہ بھی طے پایا ہے۔ پاکستان پوسٹ اور بیلا روس پوسٹ کے درمیان پوسٹل آئٹمز کے تبادلے کا معاہدہ بھی ہوا ہے جبکہ بیلا روس کے ایوان صنعت و تجارت اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے درمیان تعاون کا معاہدہ بھی طے پایا ہے۔ پاکستانی وفد کے دورہ بیلا روس کے دوران فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) اور جے ایس سی ایم کوڈور جبکہ ایف ڈبلیو او اور او جے ایس سی ماز کے درمیان بھی مفاہمت کی یادداشت بھی طے پائی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں اسرائیلی محاصرے سے قیامت خیز قحط: 60 ہزار بچے فاقہ کشی کا شکار
  • طالبان کے اخلاقی قوانین یا انسانی حقوق کی پامالی؟ اقوام متحدہ کی رپورٹ جاری
  • غزہ میں پانچ سال سے کم عمر 60 ہزار سے زائد بچوں میں غذائی قلت کا شکار
  • اسرائیل غزہ میں صرف خواتین اور بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے، اقوام متحدہ کی تصدیق
  • امریکی تجارتی ٹیرف سے بین الاقوامی تجارت 3 فیصد تک سکڑسکتی ہے: اقوام متحدہ
  • اسرائیل کیجانب سے غزہ میں بفر زون بنانیکی کوشش پر اقوام متحدہ کا انتباہ
  • سوڈان خانہ جنگی عام شہریوں کے لیے تباہ کن نتائج کی حامل، یو این ادارے
  • اسرائیلی اقدامات فلسطینیوں کے وجود کے لیے خطرہ ہیں، اقوام متحدہ
  • پاکستانی وزارت دفاع اور بیلا روس وزارت دفاع کے درمیان فوجی تعاون کا معاہدہ
  • غریب ممالک کو نئے امریکی محصولات سےمستثنیٰ ہونا چاہیے، اقوام متحدہ