پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 1400 روپے اضافے کے بعد 282200 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1200 روپے اضافے کے بعد 241941 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 221787 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 13 ڈالر اضافے کے بعد 2703 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا سونے کی قیمت میں
پڑھیں:
مقامی اور عالمی سطح پر سونا مہنگا ہوگیا، چاندی کی قیمت مستحکم
کراچی: سونا مقامی اور عالمی مارکیٹوں میں مہنگا ہوگیا جب کہ چاندی کی قیمت میں استحکام ہے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں بدھ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 29 ڈالر کے اضافے سے نئے نرخ 2690 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے، جس کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھے گئے۔
کراچی کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 2900 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 2,80,800 روپے پر پہنچ گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 2487 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور یہ 2,40,741 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
چاندی کی قیمت مستحکم
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 3350 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 2872.08 روپے پر مستحکم رہی۔ان میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے نے سرمایہ کاروں اور زیورات کے خریداروں کی توجہ مبذول کر رکھی ہے، جبکہ چاندی کی قیمت میں استحکام خریداروں کے لیے مزید توجہ کا سبب ہے۔