آرمی چیف سے ملاقات میں اپنا سارا معاملہ ان کے سامنے رکھ دیا، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
اڈیالہ جیل کے باہر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میری آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے، میں اور علی امین گنڈا پور دونوں آرمی چیف سے ملے، ملاقات ہماری پشاور میں ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ میں اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور دونوں آرمی چیف سے ملے اور اپنا سارا معاملہ آرمی چیف کے سامنے رکھ دیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے، میں اور علی امین گنڈا پور دونوں آرمی چیف سے ملے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاقات ہماری پشاور میں ہوئی ہے، ہم نے اپنا سارا معاملہ آرمی چیف کے سامنے رکھ دیا ہے، بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ دوسری جانب سے مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: آرمی چیف سے ہوئی ہے نے کہا
پڑھیں:
آرمی چیف کے سامنے پی ٹی آئی کے تمام معاملات اور مطالبات رکھے ہیں:بیرسٹر گوہر علی خان
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کردی۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ پشاور میں میری اور علی امین گنڈا پور کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے.آرمی چیف سے ملاقات خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں آرمی چیف کے سامنے پی ٹی آئی کے تمام معاملات اور مطالبات رکھے ہیں. امید ہے اب صورتحال بہتر ہو جائے گی. مذاکرات خوش آئند ہیں، میں شروع سے یہی کہہ رہا تھا چیزیں بہتر ہونی چاہئیں۔بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف سے ملاقات میں ملکی استحکام کے حوالے سے تمام امور پر بات چیت ہوئی. دوسری جانب سے بھی مثبت جواب ملا ہے۔