ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 میں شارجہ واریئرز کو 30 رنز سے شکست دیکر اپنی پہلی فتح حاصل کرلی۔ جیسن ہولڈر نے صرف 23 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈیوڈ ولی نے 19 رنز دیکر 3 وکٹیں لیں اور 5 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز کے ہدف کا آسانی سے دفاع کیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آندرے رسل اور لوری ایونز کے درمیان 50 رنز کی ناقابل شکست شراکت کی بدولت نائٹ رائیڈرز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ ایونز 39 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ رسل نے 12 گیندوں پر 24 رنز کی اننگز کھیلی۔ جواب میں شارجہ وارئرز کی اننگز ، شراکت داری کی کمی اور زیادہ ڈاٹ بالز کی بدولت متاثر ہوئیشارجہ واریئرز نے پہلی اننگز میں ٹام کوہلر کیڈمور اور جیسن رائے کو جلد کھودیا واریئرز 6 اوورز 3 وکٹوں کے نقصان پر 29 رنز تک ہی پہنچ سکے تھے۔ متحدہ عرب امارات کے روہان مصطفیٰ نے 21 رنز کی اننگز میں 4 چوکے لگائے۔ آخری دو اوورز میں 54 رنز درکار تھے کپتان ٹم ساؤتھی نے 19 ویں اوور میں 2 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ مائرز نے آخری اوور میں ساؤتھی کو آؤٹ کیا اور وارئرز نے 19.

3 اوورز میں 129 رنز بنائے۔اس سے قبل ایڈم ملن نے اپنے ابتدائی اسپیل میں فل سالٹ اور کائل میئرز کو آوٹ کیا اس وقت نائٹ رائیڈرز کا اسکور 3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 26 رنز تھا۔ ان کے آؤٹ ہونے سے قبل میئرز نے 2 چوکے اور 2چھکے لگا کر نو گیندوں پر 21 رنز بنائے تھے۔ تیسرے نمبر پر آنے والے جو کلارک نے 27 گیندوں پر 32 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ابتدائی اوورز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ دوسری جانب مائیکل پیپر کو عادل رشید نے 7 رنز پر آؤٹ کیا۔ لوری ایونز نے 31 گیندوں پر 39 رنز بنائے جبکہ آندرے رسل نے 12 گیندوں پر 24 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے شامل تھے اس شراکت داری میں 27 گیندوں پر 50 رنز بنے اور اننگز 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز پر ختم ہوئی۔ڈیوڈ ولی کھیل کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نائٹ رائیڈرز گیندوں پر اوورز میں کی اننگز رنز کی

پڑھیں:

ملتان ٹیسٹ کا دوسرا روز :ویسٹ انڈیز کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ،7 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنا لیے

ملتان ٹیسٹ کا دوسرا روز :ویسٹ انڈیز کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ،7 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنا لیے 

ویسٹ انڈیز کیخلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 230 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

پہلا دن

ہوم گراؤنڈ پر قومی ٹیم میچ کا شاندار آغاز نہ کر سکی اور ابتداء ہی میں قومی ٹیم کے 4 کھلاڑی پویلین چلتے بنے۔پاکستان کی پہلی وکٹ 16 رنز پر گری، ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے اوپنر محمد ہریرہ 11 گیندوں کے عوض 6 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے، کپتان شان مسعود بھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 11 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے کیچ دے بیٹھے۔نئے آنیوالے بلے کامران غلام بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور محض 5 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے جبکہ تجربہ کار بیٹر بابر اعظم تاحال اپنی خراب فارم سے چھٹکارہ نہ پا سکے اور 20 گیندوں پر صرف 8 رنز بنا کر چلتے بنے۔ 

متعلقہ مضامین

  • ملتان ٹیسٹ کا دوسرا روز :ویسٹ انڈیز کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ،7 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنا لیے
  • شارجہ واریئرز کی فیلڈنگ کو بہتر بنانے پر توجہ
  • آئی ایل ٹی 20 میں فرنینڈو کی ریکارڈ نصف سینچری کی بدولت شارجہ نے دبئی کو ہرادیا
  • نان پلیئنگ ایتھلیزرکٹس واریئرز کے جذبے کی عکاس
  • شارجہ واریئرز کے ایڈم ملن کو مداحوں سے حمایت ملنے کی امید
  • فخر زمان کی شاندار سنچری سے ڈیزرٹ وائپرز نے ایم آئی ایم ای کو 5 وکٹوں سے ہرادیا
  • ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ،دائود اسپورٹس پری کوارٹر فائنل میں
  • آئی ایل ٹی 20 میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے شارجہ واریئرز کو 30 رنز سے ہرادیا
  • ٹیسٹ کرکٹ میں پہلا چھکا جو ڈارلنگ نے لگایا تھا