محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس میں ترمیم و تبدیلی کا عمل آن لائن کر دیا.
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس میں ترمیم و تبدیلی کا عمل آن لائن کر دیا، شہری اسلحہ لائسنس کی وراثتی منتقلی اور ڈپلیکیٹ لائسنس کی درخواست بھی آن لائن جمع کروا سکیں گے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ اسلحہ لائسنس کی وراثتی منتقلی اور ڈوپلیکیٹ لائسنس کی درخواست بھی آن لائن جمع ہوگی، شہری موجودہ اسلحے کی فروخت اور پاکستان بھر میں لائسنس کی معیاد میں ایکسٹینشن بھی دے سکتے ہیں۔ محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب بھر میں موجود شہری اپنے اسلحہ لائسنس میں موڈیفیکیشن کی درخواست آن لائن دیں گے، اب شہریوں کو اسلحہ لائسنس کے حوالے سے دفاتر کے چکر نہیں لگانا ہوں گے، متعلقہ کاغذات سے لیکر قانونی فیس تک آن لائن جمع کروائی جا سکتی ہے۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ اسلحہ لائسنس کیلئے آن لائن موڈیول پنجاب آرمز رولز 2023 کے تحت تیار کیے گئے ہیں، آن لائن موڈیول محکمہ داخلہ پنجاب اور نادرا کے اشتراک سے تیار کیا گیا۔تمام ڈپٹی کمشنرز کو اسلحہ لائسنس کیلئے آن لائن موڈیول کے استعمال کے بارے میں مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز اسلحہ لائسنس میں تبدیلی کیلئے آنے والے شہریوں کو آن لائن موڈیول بارے آگاہی دیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: محکمہ داخلہ پنجاب اسلحہ لائسنس میں اسلحہ لائسنس کی
پڑھیں:
اسلحہ سپلائی کرنے کی کوشش ناکام، 2 ملزمان گرفتار
لاہور میں اسلحہ سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق گلبرگ پولیس نے 2 ملزمان کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزمان کو لبرٹی گول چکر کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے دوران اسنیپ چیکنگ 2 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا۔ ملزمان کی فرار ہونے کی کوشش پر تعاقب کر کے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔
ملزمان حضر حیات اور نعیم نے اعتراف کیا کہ کبوتر پورہ میں رائفل سپلائی کرنے جا رہے تھے۔ ملزمان سے 3 رائفلز برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ناجائز اسلحہ رکھنے اور اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔